Dars e Nizami books 3rd year Tanzeem ul Madaris | درس نظامی درجہ خاصہ سال اول
درس نظامی کیا ہے؟
درس نظامی ایک جامع مطالعاتی نصاب یا نظام ہے جو بہت سے اسلامی اداروں (مدارس) اور دارالعلوم میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی ابتدا برصغیر پاک و ہند میں 18ویں صدی کے دوران ہوئی اور اس کے بعد یہ دنیا کے مختلف حصوں بشمول جنوبی افریقہ، کینیڈا، ریاستہائے متحدہ، کیریبین اور برطانیہ میں پھیل چکا ہے۔
درس نظامی آٹھ سالہ کورس ہے جس میں طلبہ اور طالبات کو ۲ ،۲ سال کے درجات پڑھاۓ جاتے ہیں ان درجات میں(درجہ عامہ، درجہ خاصہ، درجہ عالیہ اور درجہ وعالمیہ) شامل ہیں۔
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے طلبہ کے لیے درس نظامی درجہ خاصہ سال اول کا سیلبس ۲۰۲۴ کے مطابق پی ڈی ایف فارم میں کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں۔
تنظیم المدارس طلبہ سیلیبس 2024
کتاب نمبر 1
قرآن مجید و فقہ
(پارہ 4 تا آخر پارہ 9) ترجمہ قرآن مجید
تجوید{حفظ مع تجوید، ترتیل و حدر+اجزاۓ قواعد (سورۃ النبا تا سورۃ عبس)
کنزالایمان جلد ۲( پارہ ۱۰ تا آخر پارہ ۱۸)
علم التجوید
کتاب نمبر 2
صرف
علم صرف قواعد کا وہ حصہ جس میں ہم الفاظ، ان کی بناوٹ اور ان کے باہمی تعلقات پر بحث کرتے ہیں، علمِ صرف کہلاتا ہے۔
اس میں الفاظ کے مذکر،مونث،واحد،جمع،اسم، فعل، حرف وغیرہ کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے تا کہ واضح ہوجاۓ کہ کونسا لفظ کیا حیثیت رکھتا ہے۔
مثلا” کھیلنا سے کھیل، کھلاڑی، کھلنڈرا، کھیلو، کھیلے گا وغیرہ کے الفاظ کا بننا اس زمرے میں آتا ہے۔
دورحاضر میں میرے پیر و مرشد علامہ حافظ خادم حسین رضوی کو امام الصرف بھی کہا جاتا ہے۔
علم الصغیہ
(خاصیات ابواب)فصول اکبری
مراح الارواح
کتاب نمبر 3
نحو
ہدایۃ النحو
شرح مائة عامل
کتاب نمبر 5
عربی ادب و منطق
تعلیم المنطق
تعليم المتعلم طريق التعلم
( گرائمر+ ترجمہ ) المطالعۃ العربیہ
کتاب نمبر 5
انگلش
انگریزی نصاب میں گرامر کے قواعد شامل ہیں جیسے کہ ادوار، جملے کی ساخت، تقریر کے حصے، اور اوقاف۔ طلباء منطقی تنظیم اور الفاظ کی نشوونما پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مضامین، خطوط، کہانیاں، اور وضاحتی اقتباسات جیسی تحریریں لکھنے کی مشق کرتے ہیں۔
انگلش
Selected Chapter: THE SAVIOUR OF MANKIND, PATRIOTISM, HAZRAT ASMA (RA), DAFFODILS, First Aid, Peace, Faithfulness with Exercises
انگلش گرائمر
Translation ( English to Urdu & Urdu to English), Essays, Applications, Letters, Word Meaning, Fill in the blanks, Correction, Tenses, Direct and Indirect, Active Voice, Passive Voice, Question and Answers
انگلش کی کتاب
انگلش کی کتاب کا خلاصہ
کتاب نمبر 6
(حساب)ریاضی
( امتحانی نصاب :⭐ فیصد، نسبت اور تناسب ⭐ زکوٰۃ، عشر اور وراثت ⭐ صارفین کی ریاضی ⭐ الجبری کلیے اور ان کا اطلاق)ریاضی میٹرک
ضروری انتباہ : درس نظامی کی ایک ہی کتاب مختلف مصنفوں نے لکھی ہوئی ہیں۔ اگر آپ کو کسی خاص مصنف کی کتاب چاہیے تو آپ کمنٹ میں کتاب کا نام اس کے مصنف کے نام کے ساتھ بتایں انشااللہ اس میں وہ بھی کتاب شامل کر دی جاۓ گی۔