
تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ایک اسلامی تعلیماتی بورڈ ہے۔ اس کی تشکیل اول فروری ۱۹۶۰ میں جامعہ معینیہ ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ مولانا غلام جہانیاں معینی قریشی (1908ء-1977ء) ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت، مدارس اہل سنت کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس کی تاسیس کی گئی۔ بعد ازاں 1974ء میں لاہور میں اس کی تشکیل ثانی ہوئی ۔
شعبہ جات
تنظیم المدارس کے تحت اہلسنت و جماعت کے مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کو تعلیمی اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرأت، درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک )، ثانویہ خاصہ (ایف اے)، درجہ عالیہ (بی اے )، درجہ عالمیہ (ایم اے )، طب، فلسفہ، منطق اور فاضل عربی کے امتحانات ہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔
مرکز
ابتدا اس کا صدر دفتر جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری گیٹ لاہور میں قائم کیا گیا بعد ازاں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے نزدیک تنظیم کی ذاتی عمارت خرید کر مرکزی دفتر اور شعبہ امتحانات کے دفاتر قائم کیے گئے۔ اب مرکزی دفتر و امتحانی شعبہ ایک بہت بڑی عمارت 8 راوی پارک راوی روڈ متصل مینار پاکستان لاہور میں واقع ہے۔
تنظیم المدارس کا مرکزی دفتر شاہدرہ سے لاہور لاری اڈے کی طرف جو سٹرک آتی ہے اس پر موجود ہے۔
ناظمین
مولانا غلام جہانیاں، احمد سعید کاظمی اور عبدالقیوم ہزاروی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بورڈ) کے بانی تھے۔ عبد القیوم ہزاروی تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے بلامقابلہ ناظم اعلی منتخب ہوئے بعد ازاں مرکزی صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے اور تاحیات اس عہدہ پر فائز رہے۔ موجودہ مرکزی عہدیداران میں سید حسین الدین شاہ سلطانپوری تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مفتی منیب الرحمن مرکزی صدر اور عبد المصطفیٰ ہزاروی مرکزی ناظم اعلیٰ ہیں۔
مقاصد
تنظیم المدارس اپنے دستور اور اغراض ومقاصد کی رو سے ایک غیر سیاسی اور تعلیمی نیٹ ورک کی حامل تنظیم ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اہلسنت وجماعت کے مختلف سطح کے تقریباً بارہ ہزار سے زائد مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ ادارہ اہلسنت و جماعت بریلوی پاکستان کا ایک امتحانی بورڈ ہے جو ملک بھر کے دینی مدارس کے طلبہ سے مختلف درجات و شعبہ جات میں باقاعدہ امتحان لیتا ہے اور کامیاب طلبہ کوسندات جاری کرتا ہے۔
ایسی نسل پیدا کرنا جو قرآن و سنت کی دعوت کو سمجھے اور اس پر عمل کرے۔
روایتی اسلامی علوم کے ساتھ طلباء کو بڑھانے کے لئے
اسلام کی خدمت کرنے والے علماء پیدا کرنا
تمام بنی نوع انسان تک الہی پیغام پہنچانا
حقیقی اسلام کی نمائندگی اور امت مسلمہ کی قیادت کرنا
اسلامی احیاء کی تحریک کے لیے
Tanzeem ul Madaris Documantary | تنظیم المدارس کا مختصر تعارف
تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر کا اندرونی منظر
تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر کے تین دروازے ہیں ایک سب سے بڑا دروازہ ہے اور دو چھوٹے دروازے ہیں۔ دائیں طرف والا دروازہ طلبہ اورعلما کرام کے لیے مختص ہے۔ اور بائیں طرف والا دروازہ طالبات اور اسلامی بہنوں کے لیے مختص ہے۔
جیسے ہی آپ مرکزی دفتر میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو شناختی کارڈ کا اندراج کروانے پر ٹوکن دیا جاتا ہے۔ اور سکرین پر ٹوکن نمبر چل رہے ہوتے ہیں آپ کو اپنے ٹوکن کے مطابق انتظار کرنا ہوتا ہے ۔
آپ کا ٹوکن نمبر آنے پر مطلوبہ کاؤنٹر پر جاکر مسٔلہ بتا کر حل کروانا ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا
2 thoughts on “Tanzeem ul Madaris Documentary | تنظیم المدارس کا مختصر تعارف”
Kya tanzim ul midaras ki degree say govt job apply kr saktay hain?
yes he su equivalnce certificate ly kar