اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

Tanzeem ul Madaris Rechecking Form (Nazr-e-Sani) and Zimni Exam 2026 | تنظیم المدارس نظر ثانی فارم اور ضمنی امتحانات

Tanzeem ul Madaris Rechecking Form (Nazr-e-Sani) 2026 | تنظیم المدارس درخواست فارم برائے نظر ثانی ری چیکنگ جوابی کاپی

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ایک اسلامی تعلیماتی بورڈ ہے۔ اس کی تشکیل اول فروری 1960ء میں جامعہ معینیہ ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ مولانا غلام جہانیاں معینی قریشی (1908ء-1977ء) ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت، مدارس اہل سنت کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس کی تاسیس کی گئی۔ بعد ازاں 1974ء میں لاہور میں اس کی تشکیل ثانی ہوئی ۔

تنظیم المدارس کے تحت اہلسنت و جماعت کے مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کو تعلیمی اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرأت، درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک )، ثانویہ خاصہ (ایف اے)، درجہ عالیہ (بی اے )، درجہ عالمیہ (ایم اے )، طب، فلسفہ، منطق اور فاضل عربی کے امتحانات ہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

Tanzeem ul Madaris result 2026 for Boys | تنظیم المدارس طلبہ کے نتائج

تنظیم المدارس کے لڑکوں (طلبہ) کے سالانہ امتحانات 17 جنوری سے 22 جنوری 2026 تک منعقد کیے گئے تھے۔ ان امتحانات میں درس نظامی، حفظ، تجوید اور دیگر اہم کورسز شامل تھے، تاکہ طلبہ کی تعلیمی قابلیت اور دینی علم کی مکمل جانچ ہو سکے۔

نتائج کا اعلان 23 رمضان 1447ھ بمطابق 13 مارچ 2026ء بروز جمعہ دوپہر 12:00 بجے کیا گیا۔

نتائج دیکھنے کے لیے طلبہ تنظیم المدارس کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ وہاں “نتائج امتحانات” کے سیکشن میں اپنا درجہ، جنس اور سیشن منتخب کر کے آسانی سے اپنا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Tanzeem ul Madaris Result 2026 by Roll Number

گھر بیٹھے رول نمبر سے نتائجدرجاتنمبر شمار
آن لائن رزلٹ چیک کریںتجوید القرآن1
آن لائن رزلٹ چیک کریںعامہ اول2
آن لائن رزلٹ چیک کریںعامہ دوم3
آن لائن رزلٹ چیک کریںخاصہ اول4
آن لائن رزلٹ چیک کریںخاصہ دوم5
آن لائن رزلٹ چیک کریںعالیہ اول6
آن لائن رزلٹ چیک کریںعالیہ دوم7
آن لائن رزلٹ چیک کریںعالمیہ اول8
آن لائن رزلٹ چیک کریںعالمیہ دوم9
آن لائن رزلٹ چیک کریںمتوسطہ10
آن لائن رزلٹ چیک کریںتخصص فی الفقہ اول11
آن لائن رزلٹ چیک کریںتخصص فی الفقہ دوم12
آن لائن رزلٹ چیک کریںتخصص داخلہ ٹیسٹ13

Tanzeem ul Madaris Rechecking Form 2026 | تنظیم المدارس درخواست فارم برائے نظر ثانی ری چیکنگ جوابی کاپی

تنظیم المدارس کے سالانہ امتحانات 2026 کے رزلٹ کے حوالے سے اگر آپ کو یہ شک ہو کہ آپ کے نمبر غلط درج کیے گئے ہیں اور آپ اپنے پیپرز کی ری چیکنگ کرانا چاہتے ہیں، تو آپ کو تنظیم المدارس کی جانب سے فراہم کردہ درخواست فارم پر نظر ثانی کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

تنظیم المدارس کے تحت امتحانات کی جوابی کاپی کی دوبارہ جانچ (ری چیکنگ) کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

  • فارم بھرنا:
    فارم پر تمام ضروری معلومات درج کریں، جیسے:
    • آپ کا نام
    • رول نمبر
    • امتحان کی تفصیلات
    • وہ کتابیں جن کی آپ نظر ثانی چاہتے ہیں
  • جوابی کاپی پر تحریر کریں:
    درخواست فارم پر واضح طور پر لکھیں کہ آپ اپنی جوابی کاپی کی نظر ثانی چاہتے ہیں کیونکہ آپ کو یقین ہے کہ آپ کے نمبر غلط لگے ہیں۔
  • فیس ادا کریں:
    درخواست فارم کے ساتھ نظر ثانی کی فیس بھی ادا کریں۔ یہ فیس تنظیم المدارس کے مقرر کردہ طریقے سے ادا کی جا سکتی ہے۔
  • درخواست جمع کرائیں:
    مکمل فارم اور فیس ادا کرنے کے بعد درخواست متعلقہ دفتر میں جمع کرائیں۔
  • نظر ثانی کا عمل:
    تنظیم المدارس آپ کی درخواست وصول کرنے کے بعد آپ کی جوابی کاپی کی دوبارہ جانچ کرے گی۔ اگر کوئی غلطی پائی گئی تو نمبر میں ترمیم کی جائے گی۔
  • رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
    مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ تنظیم المدارس کے متعلقہ حکام سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ آپ کو اس عمل کی مکمل رہنمائی اور تفصیلات مل سکیں۔
  • نوٹ:
    تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت ہونے والے امتحانات کے نتائج سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں، آپ ری چیکنگ کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے مکمل گائیڈ تیار کیا گیا ہے، جس میں درخواست کی تیاری سے لے کر فیس کی ادائیگی تک تمام مراحل شامل ہیں۔

تنظیم المدارس نظرِ ثانیِ پرچہ و نتیجہ کی شرائط و ضوابط

نظرِ ثانیِ پرچہ و نتیجہ

اگر کوئی امیدوار کسی پرچے یا پرچوں میں حاصل کردہ نمبرات پر عدم اطمینان کا اظہار کرے تو وہ درج ذیل شرائط کے ساتھ نظرِ ثانی کی درخواست ناظمِ امتحانات کو دے سکتا ہے۔

  • (الف) درخواست اعلانِ نتیجہ کے تیس دن کے اندر جمع کروائی جائے۔ اس مدت کے بعد دی گئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
  • (ب) درخواست کے ساتھ نظرِ ثانی کی فیس جمع کروانا لازمی ہوگی، جو فی الحال 200 روپے فی پرچہ مقرر ہے۔
  • (ج) درخواست اور فیس وصول ہونے کے بعد ناظمِ امتحانات اس بات کا اطمینان کریں گے کہ:
    • 1. درخواست گزار کا نتیجہ درست طور پر مرتب اور شائع کیا گیا ہے۔ اس میں جوابی پرچوں، ایوارڈ لسٹ، مجموعی نمبرات کی گنتی (کاؤنٹنگ) اور نتائج کی فہرست کی پڑتال شامل ہوگی۔
    • 2. یہ بھی دیکھا جائے گا کہ جوابی پرچہ امیدوار کی اپنی لکھائی میں ہے۔
    • 3. اگر ممتحن پرچہ جانچتے وقت سہواً کسی ایسے جواب پر نمبر نہ لگا سکا ہو جس کا امیدوار مستحق تھا تو اس جواب پر استحقاق کے مطابق نمبر لگانے کے لیے جوابی کاپی متعلقہ ممتحن کو بھیجی جائے گی۔ بعد ازاں حاصل شدہ نمبر مجموعی نمبرات میں شامل کر دیے جائیں گے۔ اگر کوئی غلطی واقع نہ ہوئی ہو تو سابقہ نتیجہ برقرار رکھا جائے گا۔
    • 4. اگر کسی طالب علم کو ضابطہ نمبر 1 تا 3 (الف تا ج) کے مطابق رعایت نہ مل سکی ہو تو وہ نظرِ ثانی کی درخواست بنام ناظمِ امتحانات جمع کرا سکتا ہے۔ بروقت درخواست کی صورت میں ناظمِ امتحانات حسبِ ضابطہ تسلی کریں گے۔ اگر پہلے رعایت نہ دی گئی ہو اور رعایت کا استحقاق ثابت ہو جائے تو رعایت دے کر نیا نتیجہ کارڈ جاری کیا جائے گا، بصورتِ دیگر سابقہ نتیجہ برقرار رکھا جائے گا۔
    • 5. اگر کسی امیدوار کے نمبر ری چیکنگ کے بعد کسی پوزیشن ہولڈر کے نمبروں کے مساوی یا اس سے زائد ہو جائیں تو اس صورت میں اس امیدوار کے نمبر متعلقہ پوزیشن ہولڈر کے برابر کر کے اسے بھی اسی پوزیشن کا اہل قرار دیا جائے گا۔

:نوٹ
غیر معمولی حالات میں ناظمِ امتحانات اپنی صوابدید پر امیدوار یا اس کے سرپرست کو جوابی پرچہ دکھانے کی اجازت دے سکتا ہے تاکہ لکھائی کی پڑتال کی جا سکے۔

نمبر 1: فارم کی تشکیل

ناظم امتحانات کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا نام، جماعت، رول نمبر، اور امتحانی سال درج کریں۔

واضح الفاظ میں لکھیں: “میں اپنے امتحانی پرچہ جات کی ری چیکنگ کروانا چاہتا/چاہتی ہوں۔”

مثال
“بخدمت جناب ناظم امتحانات، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان۔ گزارش ہے کہ میں نے درجہ __ کا امتحان دیا تھا۔ شعبہ امتحانات کے جاری کردہ نتائج سے غیر مطمئن ہونے کی وجہ سے درج ذیل پرچہ جات کی نظر ثانی چاہتا/چاہتی ہوں۔”

نمبر 2۔ پرچہ جات کی تفصیلات

فیس نظر ثانینام کتابپرچہ نمبرنمبر شمار
صرفالورقة اولیٰ1
نحوالورقة الثانیہ2
الورقة الثالثہ3
الورقة الربعہ4
الورقة الخامسہ5
الورقة السادسہ6

تنظیم المدارس نظر ثانی ری چیکنگ فارم 2026 کیسے اپلائی کریں؟

مرحلہ 2: فیس کی ادائیگی

ری چیکنگ فیس کا تعین آپ کے امتحانی درجہ (عامہ، خاصہ، عالیہ) کے مطابق ہوتا ہے۔

Account Title: Tanzeem ul Madaris Ahl-e-sunna

branch codeaccount numberIBAN Number
0161200636452PK76 UNIL 0109 0002 0063 6452
آدھی فیس روپے داخلہ فیس روپےدرجاتنمبر شمار
250500تجوید، متوسطہ1
400800عامہ2
5001000خاصہ3
6001200عالیہ4
7501500عالمیہ5
10002000تخصص فی الفقہ6
750750مقالہ7

ری چیکنگ کے لیے درخواستیں نتائج کے اجراء کے بعد 30 دن تک وصول کی جائیں گی۔
فارم میں صرف اسی کتاب / مضمون کا نام تحریر کریں جس کی ری چیکنگ مطلوب ہے۔
مجاز ضمنی یا ناکام امید واری چیکنگ کی درخواست دیں تو ضمنی امتحان کے لیے فارم داخلہ بھی لازمی بھیجیں۔ ری چیکنگ میں پاس ہونے کی صورت میں داخلہ فیس واپس ہو جائے گی۔ وگرنہ بعد میں فارم داخلہ ہر گز قبول نہ ہو گا۔

مرحلہ 3: دستاویزات کی ترسیل

  • امتحانی نتائج کی تصدیق شدہ کاپی۔
  • فیس جمع کروانے کی بینک رسید۔
  • ادارے کے لیٹر پیڈ پر تیار کردہ درخواست۔
  • اگر ضمنی امتحان دیا ہے تو داخلہ فارم کی کاپی۔

درخواست جمع کرواتے وقت تمام تفصیلات کو 2 بار چیک کریں۔

فیس کی رسید اور درخواست کی کاپی اپنے پاس رکھیں۔

کسی بھی الجھن کی صورت میں شعبہ امتحانات سے براہ راست رابطہ کریں۔

Tanzeem ul Madaris Boys Zimni Exam Date Sheet 2026 تنظیم المدارس طلبہ ضمنی امتحانات ڈیٹ شیٹ

  1. ضمنی امتحان ان شاء اللہ العزیز جولائی کے دوسرے ذوالحجہ کے آخری عشرہ میں متوقع ہے۔
  2. ضمنی امتحان میں مجاز ضمنی امیدوار، نا کام اور رجسٹر ڈ شدہ غیر حاضر اُمیدوار شرکت کر سکتے ہیں۔
  3. فارم داخلہ انتہائی احتیاط کے ساتھ مکمل پڑ کر کے ارسال کریں۔ وقت کی قلت کے پیش نظر صحیح کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
  4. نامکمل داخلہ فارم مسترد کر دیے جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری امید وار اور سر براہ ادارہ پر عائد ہوگی۔
  5. فارم داخلہ کے ہمراہ رزلٹ کارڈ اور ب فارم / شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔
  6. جو امید وار مجاز ضمنی یانا کام ہو اور ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ ضمنی امتحان کے لیے فارم داخلہ بھیج دیں۔ ری چیکنگ میں پاس ہونے کی صورت میں انکی داخلہ فیس واپس کر دی جائے گی۔ بصورت دیگر داخلے کی تاریخ گزرجانے کے بعد ان کا داخلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
  7. درجہ تجوید و قراءت میں مجاز ضمنی ، رجسٹر ڈ غیر حاضر، نا کام کے ساتھ ساتھ نئے امیدوار بھی شریک امتحان ہو سکتے ہیں۔

دوسرے سالانہ امتحان کے لئے فارم داخلہ 9 تا 30 شوال طلب کئے جاسکتے ہیں جبکہ امتحان یکم سے آخر صفر المظفر کے درمیان منعقد ہوتا ہے۔

  • What is the rechecking process for exam results?

    If you believe your marks were recorded incorrectly, you can apply for rechecking of your answer scripts. Submit a formal request via the prescribed rechecking form, pay the required fee, and follow the outlined steps.

  • How do I obtain the rechecking application form?

    The form is available at Tanzeem ul Madaris offices, on their official website, or by downloading the form.

  • What are the rechecking fees?

    Fees depend on exam level:
    Tajweed/Medium: PKR 250
    Aama: PKR 400
    Khasa: PKR 500
    Aalia: PKR 600
    Aalmia: PKR 750
    Takhassus fil Fiqh: PKR 1,000
    Research paper: PKR 750
    For 1–2 answer copies, pay half the admission fee; for 3+ copies, an additional PKR 200 per script applies.

  • How do I pay the rechecking fee?

    Deposit the fee into Tanzeem-ul-Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan UBL Bank account:
    Branch Code: 0161
    Account Number: 200636452
    IBAN: PK76 UNIL 0109 0002 0063 6452
    Attach the payment receipt to your rechecking application.

  • Who can apply for the supplementary exam?

    Eligible supplementary candidates and failed candidates are allowed to participate.

  • How to submit the admission form?

    Fill the admission form carefully and completely. Incomplete forms will be rejected, and the responsibility lies with the candidate and their institution’s head.

  • What documents are required with the form?

    Attach:
    Photocopy of your Result Card
    B-Form/National ID Card

  • Can candidates request rechecking?

    Yes. Supplementary or failed candidates can apply for rechecking by submitting the supplementary exam form. If they pass after rechecking, their fee will be refunded. If they fail, their admission will not be accepted after the deadline.

  • Which exams allow new candidates?

    Only the Tajweed and Qirat (Recitation) exam allows new candidates to apply, along with supplementary, failed, or absent candidates.

  • What are the deadlines for the Second Annual Exam for Boys 2026?

    Admission forms: 01 April – 22 April 2026
    Exam dates: From mid-June 2026

  • What are the deadlines for the Second Annual Exam for Girls 2025?

    Admission forms: 20 April – 16 May 2025
    Exam dates: From end of July 2025

  • What is the last date to submit the rechecking form for boys and girls?

    The rechecking form must be submitted within 30 days after the result announcement.
    For boys (results announced on 13 March 2026), the last date is around 12 April 2026.
    For girls (results announced earlier), the last date is 20 May 2025.

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *