تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ارجنٹ سند نکلوانے کا مکمل طریقہ کار

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
جن طلبہ و طالبات نے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے داخلہ بھیجا تھا خواہ کسی بھی درجے کا ۔ اگر انہوں نے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے تجوید و قراٗت اور درس نظامی درجہ عامہ درجہ خاصہ درجہ شہادۃ العالیہ اور درجہ شہادۃ العالمیہ کا داخلہ بھیجاتھا اور ان کا رزلٹ آگیا ہے ۔
اگر آپ تمام کتابوں میں پاس ہیں تو جس سال کا آپ کا رزلٹ آیا اس کے ایک سال بعد آپ کی سند تنطیم المدارس سے آۓ گی
اگر آپ ارجنٹ سند لینے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو یہ مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ درخواست دینی ہوگی۔
آپ کو اپنے جامعہ سے لیٹر ہیڈ پر لکھوانا ہوگا جس طرح نیچے آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے۔
جس میں آپ کو جامعہ کے ناظم اعلی یا پرنسپل سے لکھوانا ہوگا کہ آپ کو کسی خاص درجے کی سند مطلوب ہے اور ساتھ رولنمبر بھی لکھوانا ہوگا۔
پھر آپ کو تنظیم المدارس کے دفتر خود جانا ہوگا یا کسی کوریٔیر سے بھیجنا ہوگا ۔
جس میں آپ نے لیٹر ہیڈ کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی ایک عدد فوٹو کاپی اور اس کی پانچ سو ۵۰۰ روپے فیس اپنے قریبی یو بی ایل بینک میں یا جاز کیش یا ایزی پیسہ سے دینی ہوگی۔
ان تمام دستاویزات کے ساتھ ساتھ شہادۃ العالمیہ سال دوم کی ایک عدد فوٹو کاپی لازمی ساتھ لگانی ہے۔
یو بی ایل اکاؤنٹ نمبر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان۔
0161-200636452

2 thoughts on “Tanzeem ul Madaris urgent sanad | تنظیم المدارس ارجنٹ سند”
Sir, Please forward bank deposit slip for HEC NOC
hec challan form in E-02 FORM AND NOC FEE DIRECT DEPOST IN UBL BANK OR TANZEEM UL MADARIS OFFICE