درس نظامی شہادۃ العالمیہ(ایم اے عربی واسلامیات) کی بنیاد پر HEC سے معادلہ (Equivalence)سرٹیفکیٹ نکلوانے کا مکمل طریقہ کار

Hec Equivalence Certificate of Tanzeem ul Madaris
الحمد للہ العظیم ! محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے جاری شدہ ڈگری “شهادة العالميہ “ کو ایم اے عربی و اسلامیات“ کے مساوی تسلیم کرتا ہے جس کے لیے حاملین اسناد عالیہ و عالمیہ کی بنیاد پر سندِ معادلہ کے لیے درخواست جمع کروانا ہوگی۔
لہذا مدارس دینیہ کے فاضلین و فاضلات جنہوں نے 16 سالہ تعلیم مکمل کرلی ہو اور تعلیمی بورڈ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت درجات اربعہ (ثانویہ عامہ ثانويہ خاصہ، شهادة عاليہ ، شهادة عالميہ ) کے امتحانات میں کامیابی کے بعد اسناد حاصل کر چکے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول / سرکاری ملازمت کے خواہش مند ہوں تو درج ذیل طریقہ کار و ہدایات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) سے سندِ معادلہ (Equivalence Certificate) کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائیں۔
شهادة العالمیہ (ایم اے عربی و اسلامیات) کی بنیاد پر سند معادلہ کا مرحلہ وار طریقہ کار |
---|
پہلا مرحلہ ابتدائی لوازمات |
---|
نمبر ۱۔ اُمیدوار کے پاس عامہ تا عالمیہ تمام اصل دستاویزات ( رزلٹ کارڈ ز واسناد ) موجود ہوں
نمبر ۲۔ تمام تعلیمی دستاویزات پر نام ، ولدیت اور تاریخ پیدائش کا اندراج قومی شناختی کارڈ کے مطابق ہو
نمبر ۳۔ درجہ ثانویہ عامہ (سال دوم) کے نتیجہ اجر ائیگی تک اُمیدوار کی عمر کم از کم چودہ برس ہو
نمبر ۴۔ عامہ تاعالمیہ تمام درجات کی اسناد میں دوسالہ وقفہ ہونا لازمی ہے
نمبر ۵۔ اُمیدوار اپنے درست کوائف کے ساتھ آئی بی سی سی کا فارم پر کر لے
نمبر ۶۔ ایچ ای سی کا جاری کردہ معادلہ فارم مکمل پُر کر کے اپنے متعلقہ جامعہ (جہاں سے عالمیہ پاس کیا ہے ) سے تصدیق کروالیں
دوسرا مرحلہ تصدیقات و این اوسی |
---|
درج ذیل لوازمات کے ہمراہ دستی/ بذریعہ ڈاک دفتر تنظیم المدارس سے اسناد و نتیجہ کارڈز کی تصدیقات و این اوسی جاری کروائیں
نمبر ۱۔ درجہ عامہ تا عالمیہ تمام درجات کے اصل رزلٹ کارڈز و اسناد
نمبر ۲۔ اُمیدوار کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی (2 عدد)
نمبر ۳۔ تمام تعلیمی دستاویزات کی نقول (عامہ وخاصہ 2،2 عدد ، عالیہ وعالمیہ 1/1 عدد)
نمبر ۴۔ درجہ عامہ تا عالمیہ رزلٹ کارڈز و اسناد کے مطابق تصدیق نامہ این او سی کا اجراء
ٓنمبر ۵۔ آئی بی سی سی میں کیس جمع کروانے کے لیے امید وار کو تصدیق شدہ لفافہ میں دستاویزات کا سیٹ فراہم کیا جائے گا جسے کھولے بغیر جمع کروانا ہوگا
نوٹ! تنظیم المدارس میں عامہ تاعالمیہ تمام اسناد و رزلٹ کارڈز (اصل کا غذات ، فوٹو کاپیاں ، این اوسی ) کی تصدیقات کیلئے مجموعی فیس مبلغ 2200 روپے ہے
مقررہ فیس دفتر شعبہ اکا ؤنٹس میں نقد یا تنظیم المدارس کے UBL بنک اکاؤنٹ نمبر 200636452-0161 میں بذریعہ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

تنظیم المدارس بورڈ کی فیس جمع کرانے کے لئے بینک اکاونٹ کی تفصیل | |
Branch Code (برانچ کوڈ) | UBL |
Account Title (اکاؤنٹ ٹائٹل) | Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunna |
Account Number (اکاؤنٹ نمبر) | 0161200636452 |
IBAN No. (آئی بی اے این نمبر) | PK76UNIL0109000200636452 |






تیسرا مرحلہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین سے تصدیقات |
---|
نمبر ۱۔ شعبۃ الامتحانات تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق کے بعد آپ کے دستاویزات آپکو اس طرح واپس ملیں گے کہ عالیہ و عالمیہ کے علاوہ عامہ ا ور خاصہ کی اسناد ، رزلٹ کار ڈز اور ان کی مصدقہ فوٹو کاپیز ایک سیل پیک لفافے میں علیحدہ پیک ہوں گے جس پر IBCC لکھا ہو گا جس کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ IBCC کے مجوزہ آفیسر نے اس لفافے کو ازخود کھولنا ہوتا ہے۔
نمبر ۲۔ تصدیق کے لیے آن لائن درخواست فارم پُر کیجئے۔
اہم نوٹ : تمام آئی بی سی سی (IBCC) دفاتر میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے 25 ستمبر 2023 سے آنلائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانا اور اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قرا ر دیا گیا ہے۔ دستاو یزات کی تصدیق صرف آن لائن پورٹل کے ذ ریعہ طے شدہ تاریخ کے مطابق کی جائے گی۔
موبائل کی بجائے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ذ ریعے اپلائی کیجئے، موبائل کے ذریعے اپلائی کرتے وقت آپ کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آنلائن اپلائی کرنے اور اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے www.ibcc.edu.pk پر جائیے یا Apply Now یہاںکلک کیجئے۔
نمبر۳۔ نیشنل بینک آف پاکستان میں تجویز کردہ تصدیقی فیس جمع کروائیے۔جاز کیش وغیره کے ذریعے آنلائن بھی فیس جمع کرواسکتےہیں۔
شعبۃ الامتحانات تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق کے بعد آپ کو جو سیل پیک لفافے ملیں گے وہ لے کر دئیے گئے ملاقات کے وقت پرآئی بی سی سی آفس تشریف لے جائیے۔ اگر آپ خود تشریف نہیں لے جا سکتے تو یہ تمام چیزیں بذریعہ کوریئر سروس ٹی سی ایس ، پاک پوسٹ وغیرہ کے ایڈریس پر ارسال کر دیجئے۔
نوٹ :یہ تمام پراسیس مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک ماہ کے اندر سےتصدیقات ہو جاتی ہیں۔
آئی بی سی سی کا آن لائن فارم ُُپر کرنا اور اپوائنٹمنٹ لینے کی مکمل رہنمائی |
---|
آئی بی سی سی کے ریجنل آفسز کے ایڈریس |
---|
Islamabad Head Office | Deputy Director (Attestation & Academics), Inter Boards Coordination Commission, Plot No. 25, Street 38, G10/4, Near Federal Govt. Employees Housing Authority (FGEHA) Islamabad. Phone; (051) 9106631 |
Karachi Regional Office | Director (Equivalence & Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Sindh Board of Technical Education (SBTE), ST-22, Block 6, Main University Road, Gulshan-e-Iqbal, Near NIPA Chowrangi, Karachi. Phone; (021) 99244121 |
Lahore Regional Office | Deputy Director (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Queen Plaza Durand Road, Lahore. Phone; (042) 36293013 |
Peshawar Regional Office | Assistant Director (Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Abdara Road Near Shelton House, University Town, Peshawar. Phone; (091) 9216088 |
Quetta Regional Office | Director (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, Ramzan Plaza Second Floor Patel Near Nagi Children Hospital, Quetta. Phone; (081) 2826716 |
Bahawalpur Regional Office | Office Incharge (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, D-5/5, Aziz Bhatti Road, Model Town-A, Bahawalpur, Punjab. Ph: 062-9255601 |
آئی بی سی سی کا تصیقی اور چلان فارم |
---|




ایچ ای سی سے تصدیق کروانے کا مکمل طریقہ |
---|
آئی بی سی سی سے تصدیق کے بعد درج ذیل اشیاء پرمشتمل مکمل سیٹ بذریعہ ایچ ای سی کے ہیڈ آفس اسلام آباد روانہ کیجئے۔
نمبر ۱۔ ایچ ای سی کا پُر شدہ فارم جو کہ متعلقہ ادارہ و تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق شدہ ہوں۔
نمبر ۲۔ اُمیدوار کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
نمبر۳۔ درجہ عامہ تا عالمیہ اصل اسناد و رزلٹ کارڈز جو کہ تنظیم المدارس بورڈیا متعلقہ دینی بورڈسے تصدیق شدہ ہوں۔
نمبر ۴۔ درجہ عامہ تا عالمیہ اسناد و رزلٹ کارڈ کی 2،2 فوٹو کاپیاں جو کہ تنظیم المدارس بورڈیا متعلقہ دینی بورڈ ا ور آئی بی سی سی سےتصدیق شدہ ہوں۔ یاد رہے!آئی بی سی سی سے تصدیق شدہ عا مہ اور خاصہ کی اسناد کی فرنٹ ا ور بیک دونوں طرف سے فوٹو کاپی کروا کر تمام دستاویزات اورعامہ، خاصہ کی سند کی بیک سائیڈ پرتصدیقی اسٹیکر لگتے ہیں لہذا وہ فوٹو کاپی میں بھی ہونے چاہیے۔
نمبر ۵۔ ایچ ای سی کی مقرر کردہ فیس (2000 روپے) کی اوریجنل چالان سلپ
نوٹ: ایچ ای سی کی فیس ایچ بی ایل کے بینک اکاؤنٹ نمبر 17427900133401 میں جمع کروانی ہے فیس واؤچر اسی فائل کے پہلے صفحے پر دئیے گئے لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا ۔
ایچ ای سی کی طرف سے اصل دستاویزات آپ کو15 سے 20 دنوں میں واپس بھیج د ئیے جائیں گے اور اس کے بعد ایک سے دو مہینوں میں ایچ ای سی کی طرف سے لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔
کے ایڈریس کی حاجت نہیں ہے آپ صر ف TCS کورئیر سروس والوں کو کہیں کہ کے ایچ ای سی کے ہیڈ آفس دستاویزات بھیجنے ہیں تو وہ بھیج دیں گے۔ ایچ ای سی کا
ایچ ای سی فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔
ایچ ای سی کے دفاتر |
---|
Islamabad Head Office | Head Office, Sector H-9, East Service Road, Islamabad | Phone: UAN: (051) 111-119-432 |
Karachi Office | National Stadium Road, Gulshan Town, Karachi. | Ph: +92-21-99231076-79 |
Lahore Office | 55-B Chaudhary Muhammad Yousaf Rd, Block B 2 Gulberg III, Lahore, Punjab | Ph: +92-42-99263094-96 |
Peshawar Office | 40/B1 Ring Rd, Phase 5 Hayatabad, Peshawar, KPK | Ph: +92-91-9219571-6 |
Quetta Office | HEC, Regional Centre, House No 61-A Chaman Housing Scheme Airport Road Quetta | Ph: +92-81-9201791 |
ایچ ای سی فارم پر کس طرح کریں
ایچ ای سی کا مکمل طریقہ کار |
---|
ایچ ای سی کی طرف سے معادلہ سرٹیفیکیٹ |
---|
