اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

Tanzeem ul Madaris HEC Equivalence Certificate | تنظیم المدارس معادلہ سرٹیفیکیٹ لینے کا طریقہ

درس نظامی شہادۃ العالمیہ(ایم اے عربی واسلامیات) کی بنیاد پر سے معادلہ سرٹیفکیٹ نکلوانے کا مکمل طریقہ کار

Hec Equivalence Certificate of Tanzeem ul Madaris

الحمد للہ العظیم ! محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے جاری شدہ ڈگری “شهادة العالميہ “ کو ایم اے عربی و اسلامیات“ کے مساوی تسلیم کرتا ہے جس کے لیے حاملین اسناد عالیہ و عالمیہ کی بنیاد پر سندِ معادلہ کے لیے درخواست جمع کروانا ہوگی۔
لہذا مدارس دینیہ کے فاضلین و فاضلات جنہوں نے 16 سالہ تعلیم مکمل کرلی ہو اور تعلیمی بورڈ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت درجات اربعہ (ثانویہ عامہ ثانويہ خاصہ، شهادة عاليہ ، شهادة عالميہ ) کے امتحانات میں کامیابی کے بعد اسناد حاصل کر چکے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے حصول / سرکاری ملازمت کے خواہش مند ہوں تو درج ذیل طریقہ کار و ہدایات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے سندِ معادلہ کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائیں۔

شهادة العالمیہ (ایم اے عربی و اسلامیات) کی بنیاد پر سند معادلہ کا مرحلہ وار طریقہ کار
پہلا مرحلہ ابتدائی لوازمات
  • اُمیدوار کے پاس عامہ تا عالمیہ تمام اصل دستاویزات ( رزلٹ کارڈ ز واسناد ) موجود ہوں
  • تمام تعلیمی دستاویزات پر نام ، ولدیت اور تاریخ پیدائش کا اندراج قومی شناختی کارڈ کے مطابق ہو
  • درجہ ثانویہ عامہ (سال دوم) کے نتیجہ اجر ائیگی تک اُمیدوار کی عمر کم از کم چودہ برس ہو
  • عامہ تاعالمیہ تمام درجات کی اسناد میں دوسالہ وقفہ ہونا لازمی ہے
  • اُمیدوار اپنے درست کوائف کے ساتھ آئی بی سی سی کا فارم پر کر لے
  • ایچ ای سی کا جاری کردہ معادلہ فارم مکمل پُر کر کے اپنے متعلقہ جامعہ (جہاں سے عالمیہ پاس کیا ہے ) سے تصدیق کروالیں۔
دوسرا مرحلہ تصدیقات و این اوسی

درج ذیل لوازمات کے ہمراہ دستی/ بذریعہ ڈاک دفتر تنظیم المدارس سے اسناد و نتیجہ کارڈز کی تصدیقات و این اوسی جاری کروائیں۔

  • درجہ عامہ تا عالمیہ تمام درجات کے اصل رزلٹ کارڈز و اسناد
  • اُمیدوار کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی (2 عدد)
  • تمام تعلیمی دستاویزات کی نقول (عامہ وخاصہ 2،2 عدد ، عالیہ وعالمیہ 1/1 عدد)
  • درجہ عامہ تا عالمیہ رزلٹ کارڈز و اسناد کے مطابق تصدیق نامہ این او سی کا اجراء
  • ٓآئی بی سی سی میں کیس جمع کروانے کے لیے امید وار کو تصدیق شدہ لفافہ میں دستاویزات کا سیٹ فراہم کیا جائے گا جسے کھولے بغیر جمع کروانا ہوگا

نوٹ! تنظیم المدارس میں عامہ تاعالمیہ تمام اسناد و رزلٹ کارڈز (اصل کا غذات ، فوٹو کاپیاں ، این اوسی ) کی تصدیقات کیلئے مجموعی فیس مبلغ 2200 روپے ہے۔

مقررہ فیس دفتر شعبہ اکا ؤنٹس میں نقد یا تنظیم المدارس کے یوبی ایل بینک اکاؤنٹ نمبر 200636452-0161 میں بذریعہ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

Issuance of Noc
تنظیم المدارس بورڈ کی فیس جمع کرانے کے لئے بینک اکاونٹ کی تفصیل
Branch Code (برانچ کوڈ)UBL
Account Title (اکاؤنٹ ٹائٹل)Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunna
Account Number (اکاؤنٹ نمبر)0161200636452
IBAN No. (آئی بی اے این نمبر)PK76UNIL0109000200636452
تیسرا مرحلہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین سے تصدیقات
  • نمبر ۱۔ شعبۃ الامتحانات تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق کے بعد آپ کے دستاویزات آپکو اس طرح واپس ملیں گے کہ عالیہ و عالمیہ کے علاوہ عامہ ا ور خاصہ کی اسناد ، رزلٹ کار ڈز اور ان کی مصدقہ فوٹو کاپیز ایک سیل پیک لفافے میں علیحدہ پیک ہوں گے جس پر IBCC لکھا ہو گا جس کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ IBCC کے مجوزہ آفیسر نے اس لفافے کو ازخود کھولنا ہوتا ہے۔
  • نمبر ۲۔ تصدیق کے لیے آن لائن درخواست فارم پُر کیجئے۔
  • اہم نوٹ : تمام آئی بی سی سی (IBCC) دفاتر میں دستاویزات کی تصدیق کے لیے 25 ستمبر 2023 سے آنلائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروانا اور اپوائنٹمنٹ لینا لازمی قرا ر دیا گیا ہے۔ دستاو یزات کی تصدیق صرف آن لائن پورٹل کے ذ ریعہ طے شدہ تاریخ کے مطابق کی جائے گی۔
  • موبائل کی بجائے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ذ ریعے اپلائی کیجئے، موبائل کے ذریعے اپلائی کرتے وقت آپ کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
  • آنلائن اپلائی کرنے اور اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے www.ibcc.edu.pk پر جائیے یا Apply Now یہاںکلک کیجئے۔
  • نمبر۳۔ نیشنل بینک آف پاکستان میں تجویز کردہ تصدیقی فیس جمع کروائیے۔جاز کیش وغیره کے ذریعے آنلائن بھی فیس جمع کرواسکتےہیں۔
  • شعبۃ الامتحانات تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق کے بعد آپ کو جو سیل پیک لفافے ملیں گے وہ لے کر دئیے گئے ملاقات کے وقت پرآئی بی سی سی آفس تشریف لے جائیے۔ اگر آپ خود تشریف نہیں لے جا سکتے تو یہ تمام چیزیں بذریعہ کوریئر سروس ٹی سی ایس ، پاک پوسٹ وغیرہ کے ایڈریس پر ارسال کر دیجئے۔

نوٹ :یہ تمام پراسیس مکمل کرنے کے بعد تقریبا ایک ماہ کے اندر سےتصدیقات ہو جاتی ہیں۔  

آئی بی سی سی کا آن لائن فارم ُُپر کرنا اور اپوائنٹمنٹ لینے کی مکمل رہنمائی
https://youtu.be/zT52ARQhhHg?si=-VuQQsKR7pwsCv3H
آئی بی سی سی کے ریجنل آفسز کے ایڈریس
Islamabad Head OfficeDeputy Director (Attestation & Academics), Inter Boards Coordination Commission, Plot No. 25, Street 38, G10/4, Near Federal Govt. Employees Housing Authority (FGEHA) Islamabad. Phone; (051) 9106631
Karachi Regional OfficeDirector (Equivalence & Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Sindh Board of Technical Education (SBTE), ST-22, Block 6, Main University Road, Gulshan-e-Iqbal, Near NIPA Chowrangi, Karachi. Phone; (021) 99244121
Lahore Regional OfficeDeputy Director (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Queen Plaza Durand Road, Lahore. Phone; (042) 36293013
Peshawar Regional OfficeAssistant Director (Attestation), Inter Boards Coordination Commission, At Abdara Road Near Shelton House, University Town, Peshawar. Phone; (091) 9216088
Quetta Regional OfficeDirector (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, Ramzan Plaza Second Floor Patel Near Nagi Children Hospital, Quetta. Phone; (081) 2826716
Bahawalpur Regional OfficeOffice Incharge (Equivalence and Attestation), Inter Boards Coordination Commission, D-5/5, Aziz Bhatti Road, Model Town-A, Bahawalpur, Punjab. Ph: 062-9255601
آئی بی سی سی کا تصیقی اور چلان فارم
ایچ ای سی کی طرف سے معادلہ سرٹیفیکیٹ
ایچ ای سی سے تصدیق کروانے کا مکمل طریقہ

آئی بی سی سی سے تصدیق کے بعد درج ذیل اشیاء پرمشتمل مکمل سیٹ بذریعہ ایچ ای سی کے ہیڈ آفس اسلام آباد روانہ کیجئے۔

  • ایچ ای سی کا پُر شدہ فارم جو کہ متعلقہ ادارہ و تنظیم المدارس بورڈ سے تصدیق شدہ ہوں۔
  • نمبر ۲۔ اُمیدوار کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی
  • درجہ عامہ تا عالمیہ اصل اسناد و رزلٹ کارڈز جو کہ تنظیم المدارس بورڈیا متعلقہ دینی بورڈسے تصدیق شدہ ہوں۔
  • درجہ عامہ تا عالمیہ اسناد و رزلٹ کارڈ کی 2،2 فوٹو کاپیاں جو کہ تنظیم المدارس بورڈیا متعلقہ دینی بورڈ ا ور آئی بی سی سی سےتصدیق شدہ ہوں۔ یاد رہے!آئی بی سی سی سے تصدیق شدہ عا مہ اور خاصہ کی اسناد کی فرنٹ ا ور بیک دونوں طرف سے فوٹو کاپی کروا کر تمام دستاویزات اورعامہ، خاصہ کی سند کی بیک سائیڈ پرتصدیقی اسٹیکر لگتے ہیں لہذا وہ فوٹو کاپی میں بھی ہونے چاہیے۔
  • ایچ ای سی کی مقرر کردہ فیس (2000 روپے) کی اوریجنل چالان سلپ

نوٹ: ایچ ای سی کی فیس ایچ بی ایل کے بینک اکاؤنٹ نمبر 17427900133401 میں جمع کروانی ہے فیس واؤچر اسی فائل کے پہلے صفحے پر دئیے گئے لنک کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا ۔
ایچ ای سی کی طرف سے اصل دستاویزات آپ کو15 سے 20 دنوں میں واپس بھیج د ئیے جائیں گے اور اس کے بعد ایک سے دو مہینوں میں ایچ ای سی کی طرف سے لیٹر جاری کیا جاتا ہے۔
آپ کو ایڈریس کی ضرورت نہیں، بس ٹی سی ایس کورئیر کو بتائیں کہ یہ دستاویزات ایچ ای سی کے ہیڈ آفس بھیجنی ہیں، وہ خود بھیج دیں گے

ایچ ای سی کے دفاتر
Islamabad Head OfficeHead Office, Sector H-9, East Service Road, IslamabadPhone: UAN: (051) 111-119-432
Karachi OfficeNational Stadium Road, Gulshan Town, Karachi.Ph: +92-21-99231076-79
Lahore Office55-B Chaudhary Muhammad Yousaf Rd, Block B 2 Gulberg III, Lahore, PunjabPh: +92-42-99263094-96
Peshawar Office40/B1 Ring Rd, Phase 5 Hayatabad, Peshawar, KPKPh: +92-91-9219571-6
Quetta OfficeHEC, Regional Centre, House No 61-A Chaman Housing Scheme Airport Road QuettaPh: +92-81-9201791
https://youtu.be/OX9q5xgUN2k?si=kyMxnk5debw9TxSW

ایچ ای سی فارم پر کس طرح کریں

ایچ ای سی کا مکمل طریقہ کار
  • What is the purpose of an HEC Equivalence Certificate?

    The HEC Equivalence Certificate confirms that your Shahadatul Aalmia (16-year Islamic studies qualification) from Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan is equivalent to an MA in Arabic and Islamic Studies. It is required for higher education admissions or government jobs in Pakistan.

  • Who is eligible to apply for the HEC Equivalence Certificate?

    Graduates who completed 16 years of study (stages: Sanvia Aama, Sanvia Khasa, Aalia, Aalmia) with a 2-year gap between each level and a minimum age of 14 at Sanvia Aama. All documents must match CNIC details (name, father’s name, DOB).

  • What documents are needed?

    Original certificates/results (Sanvia Aama to Aalmia), 2 attested CNIC copies, and attested photocopies (2 for Aama/Khasa, 1 for Aalia/Aalmia). Include the HEC Equivalence Form (filled and verified by your madrassah).

  • How do you attest documents via Tanzeem ul Madaris?

    Submit originals, CNIC copies, and attested photocopies to Tanzeem’s office. Pay PKR 2,200 via UBL Account 0161-200636452. Receive a sealed IBCC envelope—do not open it.

  • How to complete the IBCC attestation?

    Apply online (www.attest.ibcc.edu.pk/page/register), pay fees via National Bank/JazzCash, and submit the sealed envelope to IBCC (in-person/courier). Processing takes ~1 month.

  • How to submit to HEC?

    Send attested HEC Form, certificates, CNIC copy, and PKR 2,000 payment proof (HBL Account 17427900133401) to HEC Islamabad. Documents return in 15–20 days; equivalence takes 1–2 months.

  • What are the fees?

    PKR 2,200 (Tanzeem attestation) + PKR 2,000 (HEC) + IBCC fees (varies). Pay via designated accounts to avoid delays.

  • Where are IBCC/HEC offices?

    IBCC: Islamabad, Karachi, Lahore, Peshawar, Quetta, Bahawalpur. HEC: Islamabad (head office), Karachi, Lahore, Peshawar, Quetta.

  • What if certificates have errors?

    Update mismatched details (name, father’s name, DOB) with Tanzeem before applying. Errors lead to rejection.

2 Responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *