اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

Dars e Nizami books 1st year Tanzeem ul Madaris | درس نظامی درجہ عامہ سال اول

Dars e Nizami books 1st year Tanzeem ul Madaris | درس نظامی درجہ عامہ سال اول

Ahle Sunnat Boards Pakistan

درس نظامی کیا ہے؟

درس نظامی ایک جامع مطالعاتی نصاب یا نظام ہے جو بہت سے اسلامی اداروں (مدارس)  میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کی ابتدا برصغیر پاک و ہند میں 18ویں صدی کے دوران ہوئی اور اس کے بعد یہ دنیا کے مختلف حصوں بشمول جنوبی افریقہ، کینیڈا، ریاست ہائے متحدہ، کیریبین اور برطانیہ میں پھیل چکا ہے۔

درس نظامی آٹھ سالہ کورس ہے جس میں طلبہ اور طالبات کو ۲ ، ۲ سال کے درجات پڑھاۓ جاتے ہیں ان درجات میں(درجہ عامہ، درجہ خاصہ، درجہ عالیہ اور درجہ عالمیہ) شامل ہیں۔

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے طلبہ کے لیے درس نظامی درجہ عامہ سال اول کا سیلبس ۲۰۲۴  کے مطابق  پی ڈی ایف فارم میں کتابیں ڈاؤن لوڈ کریں۔

تنظیم المدارس طلبہ سیلیبس 2024

Dars e Nizami books 1st year Tanzeem ul Madaris | درس نظامی درجہ عامہ سال اول

کتاب نمبر 1

ترجمہ قرآن و تجوید

(پارہ اول تا آخر پارہ سوم)   ترجمہ  قرآن مجید 

(علم التجوید اور سورۃ التکویر تا سورۃ الانشقاق(حفظ مع تجوید، ترتیل و حدر) )تجوید

کنزالایمان جلد  ۱( پارہ اول تا پارہ  دس) 



علم التجوید


کتاب نمبر 2

عقائد و فقہ

“عقائد” اسلام میں عقائد کی بنیادی عمارت کی مانند ہیں۔ ان میں ایک خدا، انبیاء، فرشتوں، اور موت کے بعد کی زندگی جیسی چیزیں شامل ہیں۔ یہ عقائد مسلمانوں کو ان کے عقیدے کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کی روزمرہ کی زندگی میں رہنمائی کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

“فقہ” مسلمانوں کے لیے ایک رہنما کتاب کی مانند ہے جو ان کی روزمرہ کی زندگی میں اسلامی احکام کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں ان کی مدد کرتی ہے۔ یہ انہیں بتاتا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق نماز، روزہ، صدقہ، شادی، کاروبار اور دیگر اہم کام کیسے کریں۔


کتاب نمبر 3

صرف

علم صرف قواعد  کا وہ حصہ جس میں ہم الفاظ، ان کی بناوٹ اور ان کے باہمی تعلقات پر بحث کرتے ہیں، علمِ صرف کہلاتا ہے۔

اس میں الفاظ کے مذکر،مونث،واحد،جمع،اسم، فعل، حرف وغیرہ کی نشاندہی بھی کی جاتی ہے تا کہ واضح ہوجاۓ کہ کونسا لفظ کیا حیثیت  رکھتا ہے۔

مثلا” کھیلنا سے کھیل، کھلاڑی، کھلنڈرا، کھیلو، کھیلے گا وغیرہ کے الفاظ کا بننا اس زمرے میں آتا ہے۔

دورحاضر میں میرے پیر و مرشد علامہ حافظ خادم حسین رضوی کو امام الصرف بھی کہا جاتا ہے۔



کچھ جامعات / مدارس میں نصاب الصرف بھی پڑھائی جاتی ہے۔ نیچے والے لنک پر کلک کریں۔

صرف بھترال


کتاب نمبر 4

نحو

نحو ایک عربی گرامر ہے جس کے ذریعے سے ہم الفاظ کو آپس میں ملانے کا طریقہ اور آخری حرف کی اعراب کو معلوم کرتے ہیں۔جیسے “جاء زید” میں ہم یہ معلوم کریں گے ‘زید’ کو ‘جاء’ پہلے کے کر آئیں گے یا بعد اور اسی طرح زید کی دال میں زبر، زیر اور پیش میں سے کیا اعراب پڑھیں گے۔


کچھ جامعات / مدارس میں خلاصتہ النحو بھی پڑھائی جاتی ہے۔ نیچے والے لنک پر کلک کریں۔

مائة عامل منظوم



کتاب نمبر 5

سیرت و عربی ادب

(حصہ اول، دوم، سوم) طریقہ جدیدہ 

ابتدائی عربی بول چال سکھانے والی بہترین کتاب



سیرت النبی الأطھر ﷺ



کتاب نمبر 6

جنرل سائنس و مطالعہ پاکستان

(امتحانی نصاب :  سائنس کا تعارف اور کردار، بیماریاں، وجوہات اور بچاؤ بنیادی الیکڑونکس) جنرل سائنس



مطالعہ پاکستان (امتحانی نصاب :  برصغیر میں اشاعت تحریک پاکستان، قیام پاکستان، پاکستان کی ریاست اور حکومت، پاکستان ایک دفاعی مملکت ، پاکستان کے وسائل اور تنظیم سازی)  



ضروری انتباہ : درس نظامی کی ایک ہی کتاب مختلف مصنفوں نے لکھی ہوئی ہیں۔ اگر آپ کو کسی خاص مصنف کی کتاب چاہیے تو آپ کمنٹ میں کتاب کا نام اس کے مصنف کے نام کے ساتھ بتایں انشااللہ اس میں وہ بھی کتاب شامل کر دی جاۓ گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *