اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

Tanzeem ul Madaris Documentary | تنظیم المدارس کا مختصر تعارف

tanzeem ul madaris documentary , تنظیم المدارس کا مختصر تعارف

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان ایک اسلامی تعلیماتی بورڈ ہے۔ اس کی تشکیل اول فروری 1960 میں جامعہ معینیہ ڈیرہ غازی خان میں ہوئی۔ مولانا غلام جہانیاں معینی قریشی (1908ء-1977ء) ڈیرہ غازی خان کی زیر صدارت، مدارس اہل سنت کے عمائدین کا اجلاس ہوا جس میں اس کی تاسیس کی گئی۔ بعد ازاں 1974ء میں لاہور میں اس کی تشکیل ثانی ہوئی ۔

شعبہ جات

تنظیم المدارس کے تحت اہلسنت و جماعت کے مدارس اور جامعات کے طلبہ و طالبات کے امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ان کو تعلیمی اسناد جاری کی جاتی ہیں۔ ان میں حفظ القرآن، تجوید و قرأت، درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک )، ثانویہ خاصہ (ایف اے)، درجہ عالیہ (بی اے )، درجہ عالمیہ (ایم اے )، طب، فلسفہ، منطق اور فاضل عربی کے امتحانات ہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔

مرکز

ابتدا اس کا صدر دفتر جامعہ نظامیہ رضویہ اندرون لوہاری گیٹ لاہور میں قائم کیا گیا بعد ازاں جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو کے نزدیک تنظیم کی ذاتی عمارت خرید کر مرکزی دفتر اور شعبہ امتحانات کے دفاتر قائم کیے گئے۔ اب مرکزی دفتر و امتحانی شعبہ ایک بہت بڑی عمارت 8 راوی پارک راوی روڈ متصل مینار پاکستان لاہور میں واقع ہے۔

تنظیم المدارس کا مرکزی دفتر شاہدرہ سے لاہور لاری اڈے کی طرف جو سٹرک آتی ہے اس پر موجود ہے۔

ناظمین

مولانا غلام جہانیاں، احمد سعید کاظمی اور عبدالقیوم ہزاروی تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان (بورڈ) کے بانی تھے۔ عبد القیوم ہزاروی تنظیم المدارس (اہل سنت) پاکستان کے بلامقابلہ ناظم اعلی منتخب ہوئے بعد ازاں مرکزی صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے اور تاحیات اس عہدہ پر فائز رہے۔ موجودہ مرکزی عہدیداران میں سید حسین الدین شاہ سلطانپوری تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔ مفتی منیب الرحمن مرکزی صدر اور عبد المصطفیٰ ہزاروی مرکزی ناظم اعلیٰ ہیں۔

مقاصد

تنظیم المدارس اپنے دستور اور اغراض ومقاصد کی رو سے ایک غیر سیاسی اور تعلیمی نیٹ ورک کی حامل تنظیم ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اہلسنت وجماعت کے مختلف سطح کے تقریباً بارہ ہزار سے زائد مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ ادارہ اہلسنت و جماعت بریلوی  پاکستان کا ایک امتحانی بورڈ ہے جو ملک بھر کے دینی مدارس کے طلبہ سے مختلف درجات و شعبہ جات میں باقاعدہ امتحان لیتا ہے اور کامیاب طلبہ کوسندات جاری کرتا ہے۔

ایسی نسل پیدا کرنا جو قرآن و سنت کی دعوت کو سمجھے اور اس پر عمل کرے۔

روایتی اسلامی علوم کے ساتھ طلباء کو بڑھانے کے لئے

اسلام کی خدمت کرنے والے علماء پیدا کرنا

تمام بنی نوع انسان تک الہی پیغام پہنچانا

حقیقی اسلام کی نمائندگی اور امت مسلمہ کی قیادت کرنا

اسلامی احیاء کی تحریک کے لیے

Tanzeem ul Madaris Documantary | تنظیم المدارس کا مختصر تعارف

تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر کا اندرونی منظر

تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر کے تین دروازے ہیں ایک سب سے بڑا دروازہ ہے اور دو چھوٹے دروازے ہیں۔ دائیں طرف والا دروازہ طلبہ اورعلما کرام کے لیے مختص ہے۔ اور بائیں طرف والا دروازہ طالبات اور اسلامی بہنوں کے لیے مختص ہے۔

جیسے ہی آپ مرکزی دفتر میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو شناختی کارڈ کا اندراج کروانے پر ٹوکن دیا جاتا ہے۔ اور سکرین پر ٹوکن نمبر چل رہے ہوتے ہیں آپ کو اپنے ٹوکن کے مطابق انتظار کرنا ہوتا ہے ۔

آپ کا ٹوکن نمبر آنے پر مطلوبہ کاؤنٹر پر جاکر مسٔلہ بتا کر حل کروانا ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا

سالِ اوّل میں مجازِ ضمنی کی صورت

کسی بھی درجے کے سالِ اوّل (عامہ سال اوّل، خاصہ سال اوّل، عالیہ سال اوّل، عالمیہ سال اوّل) میں مجازِ ضمنی قرار پانے والا امیدوار سالِ دوم کے ساتھ ضمنی کا پرچہ بھی اور سالِ دوم کے تمام پرچہ جات ایک ہی امتحان میں دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امیدوار کل آٹھ (8) پرچہ جات ہی دے سکتا ہے۔

سالِ دوم میں کامیابی اور سالِ اوّل میں مجازِ ضمنی

اگر کوئی امیدوار کسی بھی درجے کے سالِ دوم میں کامیاب ہو جائے مگر سالِ اوّل میں مجازِ ضمنی رہے تو اس کو درجہ دوم کے لیے اضافی دو (2) چانس دیے جاتے ہیں۔

مجازِ ضمنی کی وضاحت بذریعہ مثال

سال 2021ء کے سالانہ امتحان میں امیدوار نے عامہ سال اوّل کا امتحان دیا مگر مجازِ ضمنی رہا۔
سال 2022ء کے سالانہ امتحان میں عامہ سال اوّل (مجازِ ضمنی) اور عامہ سال دوم کے تمام پرچہ جات کا امتحان دیا۔
عامہ سال دوم میں کامیاب رہا مگر عامہ سال اوّل میں دوبارہ مجازِ ضمنی یا ناکام ہو گیا۔

چونکہ امیدوار نے 2021ء کے سالانہ امتحان میں عامہ سال اوّل میں شرکت کی تھی، اس اعتبار سے عامہ سال اوّل کے دو چانس مکمل ہو گئے، مگر عامہ سال دوم کے لیے اس نے 2022ء میں شرکت کی اور کامیاب قرار پایا۔

اگر وہ عامہ سال دوم میں مجازِ ضمنی قرار پاتا تو اسے عامہ سال دوم کے دو چانس ملتے، لیکن کامیاب ہونے کی صورت میں اس کے چانس عامہ سال اوّل کے لیے استعمال ہوں گے، اور وہ عامہ سال اوّل کا امتحان 2022ء کے ضمنی اور 2023ء کے سالانہ امتحان میں دے سکتا ہے۔
ناکام ہونے کی صورت میں عامہ سال اوّل اور عامہ سال دوم دوبارہ دینا ہوں گے۔

سالِ دوم پاس کرنے کی مقررہ مدت

  • عامہ / خاصہ سال اوّل کی کامیابی کے بعد سالِ دوم کا امتحان دو سال کے اندر پاس کرنا ضروری ہے، زائد مدت کی صورت میں عامہ سال اوّل اور خاصہ سال اوّل کالعدم ہو جائیں گے۔
  • درجہ عالیہ میں یہ مدت تین سال اور درجہ عالمیہ میں پانچ سال مقرر ہے۔
  • مقررہ مدت سے زائد ہونے کی صورت میں سالِ اوّل کا امتحان کالعدم ہوگا۔

مجازِ ضمنی امیدوار کے چانس

ہر سالانہ امتحان کے بعد مجازِ ضمنی قرار پانے والے امیدوار کے لیے دو چانس ہوتے ہیں:

  1. آئندہ ضمنی امتحان
  2. آئندہ سالانہ امتحان

عمر کی شرط

  • درجہ متوسطہ میں امیدوار کی عمر کم از کم 12 سال ہونی چاہیے۔
  • عامہ سال اوّل میں امیدوار کی عمر کم از کم 13 سال ہونا ضروری ہے۔

ضمنی امتحان میں نئے درجے میں شرکت کی ممانعت

سالانہ امتحان میں عامہ اوّل، خاصہ اوّل، عالیہ اوّل یا عالمیہ اوّل میں شرکت کرنے والا امیدوار اسی سالانہ کے متصل ضمنی امتحان میں بطور نیا امیدوار بالترتیب عامہ دوم، خاصہ دوم، عالیہ دوم یا عالمیہ دوم میں شرکت نہیں کر سکتا۔
ایسا امیدوار صرف اگلے سال کے سالانہ امتحان میں شرکت کا اہل ہوگا۔

ناکامی، مجازِ ضمنی اور مکمل امیدوار کی وضاحت

  • ایک یا دو پرچوں میں ناکامی کی صورت میں امیدوار مجازِ ضمنی قرار پائے گا۔
  • تین پرچوں میں ناکامی کی صورت میں امیدوار مکمل ہوگا اور چھ پرچوں کا امتحان دے گا۔

مجازِ ضمنی امیدوار کے چانس

  1. آئندہ ضمنی امتحان
  2. آئندہ سالانہ امتحان

عام ازیں کہ امیدوار داخلہ فارم بھیجے یا نہ بھیجے، امتحان میں شرکت کرے یا نہ کرے، چانس شمار کیا جائے گا۔

ترقی درجہ کا طریقہ

ترقی درجہ کے لیے کسی بھی امتحان (ضمنی یا سالانہ) میں شرکت کی اجازت ہے۔
نوٹ: جب تک امیدوار اگلے درجے میں شرکت نہ کرے، پچھلے درجے کے لیے ترقی درجہ کا امتحان دے سکتا ہے۔
عالمیہ سال دوم کی مدت دو (2) سال ہے۔

اہلیتِ امیدوار

تنظیم المدارس کے تحت منعقد ہونے والے کسی بھی درجے کے امتحان میں صرف وہی طالب یا طالبہ بطور امیدوار داخلہ کا اہل ہوگا جو اس درجے میں تنظیم سے ملحق کسی دینی ادارے میں باقاعدہ طالب علم کی حیثیت سے داخل ہو اور تعلیم حاصل کر رہا ہو۔
کوئی پرائیویٹ امیدوار تنظیم المدارس کے امتحان میں شرکت کا اہل نہیں ہوگا۔

What is Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan?

Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan is an Islamic educational examination board that supervises, organizes, and conducts examinations for Ahl-e-Sunnat (Barelvi) religious seminaries across Pakistan. It issues recognized educational certificates to successful students.

When and where was Tanzeem ul Madaris established?

Tanzeem ul Madaris was established on 1st February 1960 at Jamia Muiniya, Dera Ghazi Khan, under the leadership of Maulana Ghulam Jahaniyan Muini Qureshi (1908–1977). It was later reorganized in 1974 in Lahore.

What departments and examinations are conducted under Tanzeem ul Madaris?

The organization conducts examinations for both male and female students in various fields, including:
Hifz-ul-Quran
Tajweed and Qirat
Sanvia Aama (Matric)
Sanvia Khasa (FA)
Aalia (BA)
Aalmia (MA)
Tib (Medicine), Philosophy, Logic
Fazil Arabi
Along with these, several other specialized courses are also offered.

Where is the central office of Tanzeem ul Madaris located?

The central office and examination department are located at 8 Ravi Park, Ravi Road, near Minar-e-Pakistan, Lahore. Previously, the headquarters were established at Jamia Nizamia Razvia and later at Jamia Naeemia, Garhi Shahu.

Who are the founders and current leadership of Tanzeem ul Madaris?

The founders include Maulana Ghulam Jahaniyan, Allama Ahmad Saeed Kazmi, and Allama Abdul Qayyum Hazravi.
Currently:
Syed Hussain-ud-Din Shah Sultanpuri is the Patron-in-Chief
Mufti Muneeb-ur-Rehman is the Central President
Abdul Mustafa Hazravi is the Central Nazim-e-Aala

What are the main objectives of Tanzeem ul Madaris?

The key objectives include:
Promoting understanding and practice of the Quran and Sunnah
Producing qualified Islamic scholars
Preserving traditional Islamic sciences
Serving Islam and humanity
Representing true Islamic teachings
Leading the Muslim Ummah intellectually
Supporting Islamic revival movements

How does the Tanzeem ul Madaris central office operate for visitors?

The central office has three entrances:
Right gate for male students and scholars
Left gate for female students and Islamic sisters
Visitors receive a token after CNIC registration and wait for their turn displayed on screens before approaching the relevant counter.

What is meant by “Majaz-e-Zimni” (Supplementary Status)?

If a student fails in one or two papers, they are declared Majaz-e-Zimni (supplementary). Failing in three papers results in a complete failure, requiring reappearance in six papers.

Can a student appear in both Year-1 supplementary and Year-2 exams together?

Yes. A student declared Majaz-e-Zimni in Year-1 (Aama, Khasa, Aalia, or Aalmia) may appear in Year-2 exams along with Year-1 supplementary papers in the same examination, subject to a maximum of 8 papers.

What is the time limit for passing the second year?

Aama / Khasa: within 2 years
Aaliya: within 3 years
Aalmia: within 5 years
If this period is exceeded, the Year-1 result becomes invalid.

How many chances are allowed for a supplementary candidate?

A supplementary candidate is given two chances:
The next supplementary exam
The next annual exam
These chances are counted even if the candidate does not appear.

Is there any age requirement for admission?

Yes:
Mutawassita level: minimum 12 years
Aamma Year-1: minimum 13 years

Are private candidates allowed to appear in Tanzeem ul Madaris exams?

No. Only students who are regularly enrolled in an affiliated religious institution of Tanzeem ul Madaris are eligible. Private candidates are not allowed.

Can a student appear in the next class during a supplementary exam?

No. A student appearing in a Year-1 annual exam cannot appear as a new candidate in Year-2 during the immediately following supplementary exam. They may appear in the next annual examination only.

2 thoughts on “Tanzeem ul Madaris Documentary | تنظیم المدارس کا مختصر تعارف”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *