Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan Boys and Girls Exam Date Sheet 2026 | تنظیم المدارس طلبہ و طالبات ڈیٹ شیٹ
تنظیم المدارس پاکستان میں ایک ایسی تنظیم ہے جو مذہبی مدارس کی نگرانی اور تنظیم کرتی ہے۔ یہ اس بات کی ضمانت کے لیے قائم کیا گیا تھا کہ یہ مدارس یکساں اور معیاری نصاب کی پیروی کریں۔ مقصد یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان مدارس میں تعلیم جدید ہے جبکہ مذہبی تعلیمات کا تحفظ ہے۔
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے طلبہ کے درس نظامی کے سالانہ امتحانات 2026
تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے تحت درسِ نظامی کے طلبہ کے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز بروز ہفتہ، 17 جنوری 2026 سے ہوگا۔ تمام طلبہ کی رول نمبر سلپس بہت جلد ان کے متعلقہ جامعات و مدارس کو ارسال کر دی جائیں گی، لہٰذا طلبہ اپنے ادارے سے بروقت رابطہ قائم کریں۔
امتحانی پرچوں کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ جن طلبہ کو ضمنی امتحان بھی دینا ہے، انہیں اضافی وقت فراہم کیا جائے گا۔ تنظیم المدارس کے امتحانات 17 جنوری 2026 سے 22 جنوری 2026 (بروز جمعرات) تک جاری رہیں گے۔
تجوید و قرآت، متوسطہ اور درس نظامی کے تمام درجات عامہ اول،عامہ دوم، خاصہ اول، خاصہ دوم، عالیہ اول، عالیہ دوم، عالمیہ اول، عالمیہ دوم کی ڈیٹ شیٹ
اگر آپ کی بلکل تیاری نہیں ہے تو آپ نورانی گائیڈ سے تیاری کریں ۔
نورانی گائیڈ گزشتہ پیپرز کو پی ڈی ایف میں حاصل کرنے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
Watch Video for Boys Dars e Nizami Exam
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے طلبہ کے سالانہ امتحانات 2026

تنطیم المدارس اہل سنت پاکستان کی نورانی گائیڈ یعنی 5 سالہ گزشتہ پیپرز حاصل کرنے کے لیے نیچے والے بٹن پر کلک کریں۔
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی رول نمبر سلپ
امتحانی امیدواروں کے لیے ضروری ہدایات
- امیدوار کے لیے لازم ہے کہ کمرہ امتحان میں اپنا اصل شناختی کارڈ یا ب فارم اور رول نمبر سلپ ہمراہ لائے۔
- شناختی دستاویزات کے علاوہ صرف قلم، پنسل، ریزہ روشنائی، پیمانہ، سیاہی چوس، اور گتہ لانے کی اجازت ہے۔
- کسی بھی قسم کا مواد، کتاب، نوٹس، منی کمپیوٹر، اور بالخصوص موبائل فون کمرہ امتحان میں لانا سختی سے منع ہے۔
- ممنوعہ اشیا لانے کی صورت میں امیدوار کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
- موبائل فون برآمد ہونے پر کم از کم سزا موبائل فون ضبط ہونا اور ایک سال کے لیے امتحان سے نااہلی ہے۔
- امیدوار دو عدد تازہ ترین تصاویر ہمراہ لائے، جن کی پچھلی جانب امیدوار کا نام، ولدیت، اور رول نمبر درج ہو۔
- تصاویر تعلیمی ادارے یا جامعہ کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہونی چاہئیں اور مرکز امتحان میں جمع کروانا ضروری ہے۔
- امیدوار پرچہ شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے کمرہ امتحان میں داخل ہو کر اپنی مقررہ نشست پر بیٹھے۔
- پرچہ شروع ہونے سے پندرہ منٹ قبل جوابی کاپی دی جائے گی۔
- امیدوار جوابی کاپی کے سرورق پر موجود تمام خانے انتہائی احتیاط، درستگی، اور صفائی کے ساتھ پُر کرے۔
- سوالیہ پرچہ مقررہ وقت پر دیا جائے گا، امیدوار پرچے پر درج تمام ہدایات غور سے پڑھ کر خاموشی سے حل کرنا شروع کرے۔
- ناظم مرکز امتحان یا معاون ناظم امتحان دوران امتحان اپنی صوابدید پر امیدواروں کی نشست تبدیل کر سکتا ہے۔
- حل شدہ جوابی کاپی ناظم مرکز امتحان یا معاون ناظم امتحان کو جمع کروانا امیدوار کی ذمہ داری ہے۔
- امیدوار دینی شعار پر مشتمل قومی لباس شلوار قمیض پہن کر آئے۔
- پینٹ، شرٹ، یا غیر مناسب لباس پہن کر مرکز امتحان میں آنا منع ہے، خلاف ورزی کی صورت میں امتحان منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
- اگر کسی امیدوار کو بذریعہ واٹس ایپ یا کسی اور ذریعے سے مکمل یا جزوی سوالیہ پرچہ موصول ہو، یا پرچہ آؤٹ ہونے کی اطلاع ملے، اور وہ فوری طور پر اپنے ادارے کے سربراہ کو خفیہ طور پر اطلاع نہ دے، تو اسے ایک سے پانچ سال تک امتحان سے نااہل کیا جا سکتا ہے۔
- ہر روز امتحان کے لیے رول نمبر سلپ ہمراہ لانا لازمی ہے۔
- تمام امیدوار مندرجہ بالا ہدایات کو بغور پڑھیں اور ان پر سختی سے عمل کریں۔

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی جوابی کاپی پُر کرنے کا طریقہ
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ یا ضمنی امتحانات میں اکثر طلبہ کو جوابی کاپی پُر کرنے کے طریقہ میں الجھن رہتی ہے۔ ایک چھوٹی سی غلطی بھی کاپی کو مشکوک بنا سکتی ہے۔ اسی لیے یہاں جوابی کاپی حل کرنے اور ابتدائی معلومات لکھنے کا مکمل اور درست طریقہ آسان الفاظ میں بیان کیا جا رہا ہے۔
- سب سے اوپر جوابی کاپی پر کاپی نمبر درج ہوتا ہے۔ یہ نمبر امتحانی مرکز کی طرف سے پہلے سے چھپا ہوا ہوتا ہے، مثال کے طور پر 123456۔ طالب علم نے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی۔
- اس کے بعد رول نمبر ہندسوں میں لکھا جاتا ہے، یعنی عام میتھ والے نمبرز میں، مثال 458921۔ یہ رول نمبر وہی ہونا چاہیے جو داخلہ پرچی اور ڈیٹ شیٹ میں دیا گیا ہو۔
- رول نمبر کے نیچے رول نمبر لفظوں میں اردو زبان میں لکھا جاتا ہے، مثال کے طور پر
چار لاکھ اٹھاون ہزار نو سو اکیس
یہ مرحلہ بہت اہم ہوتا ہے، اس میں کٹنگ یا غلطی سے گریز کیا جائے۔ - اس کے بعد یہ بتایا جاتا ہے کہ امتحان سالانہ ہے یا ضمنی۔ جس امتحان کا پرچہ ہو، اسی خانے پر درست نشان لگایا جاتا ہے۔
- پھر جوابی کاپی پر سن عیسوی درج کیا جاتا ہے، مثال 2026، اور اس کے ساتھ سن ہجری لکھا جاتا ہے، مثال 1447ھ۔ دونوں سن واضح اور صاف لکھے جائیں۔
- اگلے خانے میں پرچہ نمبر لکھا جاتا ہے۔ یہ نمبر ڈیٹ شیٹ میں ہر مضمون کے سامنے درج ہوتا ہے، مثال پرچہ نمبر 1۔
- اس کے بعد پرچہ عنوان لکھا جاتا ہے، جو ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہونا چاہیے، مثال
قرآن و فقہ - پھر امتحان کی تاریخ لکھی جاتی ہے، جیسا کہ ڈیٹ شیٹ میں دی گئی ہو، مثال 01/02/2026۔
- جوابی کاپی کے اگلے کالم میں نگران استاد کے دستخط کے لیے جگہ ہوتی ہے۔ اس حصے کو طالب علم نے خالی چھوڑنا ہوتا ہے۔
- اسی طرح نیچے موجود تمام اضافی خانے، نمبرات اور دستخط وغیرہ دفتری کارروائی کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔ طالب علم ان میں کچھ بھی تحریر نہیں کرے گا۔
آخر میں یہ بات یاد رکھیں کہ جوابی کاپی پر تمام اندراجات صاف، واضح، اور بغیر کٹنگ کے ہوں۔ درست طریقے سے پُر کی گئی جوابی کاپی امتحان کے نظم و ضبط اور نتائج دونوں کے لیے بے حد ضروری ہے۔

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی طالبات کے درس نظامی کے سالانہ امتحانات 2026
تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے تحت درسِ نظامی کی طالبات کے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز بروز ہفتہ، 07 فروری 2026 سے ہوگا۔ تمام طالبات کی رول نمبر سلپس بہت جلد ان کے متعلقہ جامعات و مدارس کو ارسال کر دی جائیں گی، لہٰذا طالبات اپنے ادارے سے بروقت رابطہ قائم کریں۔
امتحانی پرچوں کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ جن طالبات کو ضمنی امتحان بھی دینا ہے، انہیں اضافی وقت فراہم کیا جائے گا۔ تنظیم المدارس کے درسِ نظامی کے امتحانات 07 فروری 2026 سے 12 فروری 2026 (بروز جمعرات) تک جاری رہیں گے۔
تجوید و قرآت، متوسطہ، عامہ اول،عامہ دوم، خاصہ اول، خاصہ دوم، عالیہ اول، عالیہ دوم، عالمیہ اول، عالمیہ دوم کی ڈیٹ شیٹ
اگر آپ کی بلکل تیاری نہیں ہے تو آپ نورانی گائیڈ سے تیاری کریں ۔
نورانی گائیڈ کو پی ڈی ایف میں حاصل کرنے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
Watch Video for Girls Dars e Nizami Exam
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی طالبات کے سالانہ امتحانات 2026

تنظیم المدارس تخصص فی الفقہ والافتاء (مفتی کورس) کے سالانہ امتحانات 2026
تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے طلبہ کے تخصص فی الفقہ والافتاء (مفتی کورس) کے سالانہ امتحانات 2026 کا آغاز 07 فروری 2026 بروز ہفتہ سے ہو رہا ہے۔ تمام رول نمبر سلپس بہت جلد آپ کے جامعات و مدارس میں پہنچا دی جائیں گی، لہٰذا اپنے ادارے سے رابطہ کر لیں۔ پیپر کا وقت صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔
تنظیم المدارس کے یہ امتحانی پیپرز 07 فروری 2026 بروز ہفتہ سے 12 فروری 2026 بروز جمعرات تک ہوں گے۔ تنظیمُ المدارس کی طالبات کے تخصص کے امتحانات منعقد نہیں ہوتے ہیں۔

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کا امتحانی کامیابی، پاسنگ مارکس اور گریڈنگ کا مکمل معیار
یہ تحریر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے تحت ہونے والے امتحانات میں کامیابی کے معیار، پاسنگ نمبرز، گریڈنگ اور درجات کو آسان اور واضح انداز میں بیان کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کا مقصد طلبہ اور طالبات کو نتائج سمجھنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
درس نظامی کے درجہ عامہ اور خاصہ (طلبہ و طالبات)
درجہ عامہ اور خاصہ میں امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے ہر پرچے میں کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح مجموعی نتیجے میں بھی کل نمبروں کا کم از کم 33 فیصد ہونا لازم ہے۔ اگر کسی ایک پرچے میں بھی اس سے کم نمبر ہوں تو طالب علم کو ناکام تصور کیا جاتا ہے۔
اس درجے میں گریڈنگ اس طرح کی جاتی ہے کہ 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو اے گریڈ دیا جاتا ہے، جو درجہ اول ممتاز مع الشرف کے برابر ہوتا ہے۔ 60 سے 69 فیصد تک بی گریڈ یعنی ممتاز، 45 سے 59 فیصد سی گریڈ، 33 سے 44 فیصد ڈی گریڈ یعنی مقبول شمار ہوتا ہے، جبکہ 32 فیصد یا اس سے کم نمبر حاصل کرنے والا طالب علم راسب یعنی ناکام قرار پاتا ہے۔
درس نظامی کے درجہ عالیہ اور عالمیہ (طلبہ و طالبات)
درجہ عالیہ اور عالمیہ میں کامیابی کا معیار عامہ اور خاصہ سے قدرے سخت ہے۔ ان درجات میں ہر پرچے میں کم از کم 45 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے، جبکہ مجموعی نتیجے میں بھی کم از کم 45 فیصد نمبر لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
ان درجات میں 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ممتاز مع الشرف کہا جاتا ہے۔ 60 سے 69 فیصد نمبر پر ممتاز، جبکہ 45 سے 59 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کو جید کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اگر مجموعی یا کسی پرچے میں نمبر 45 فیصد سے کم ہوں تو نتیجہ راسب یعنی ناکام شمار ہوتا ہے۔
تخصص فی الفقہ صرف طلبہ کے لیے
تنظیم المدارس میں تخصص فی الفقہ کا امتحانی نظام صرف طلبہ کے لیے مخصوص ہے، طالبات کے لیے یہ درجہ شامل نہیں۔ اس درجے میں کامیابی کے لیے ہر پرچے میں بھی اور مجموعی نتیجے میں بھی کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔
اس درجے میں 70 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ ممتاز مع الشرف کہلاتے ہیں۔ 60 سے 69 فیصد پر ممتاز، 50 سے 59 فیصد پر جید کا درجہ دیا جاتا ہے، جبکہ 49 فیصد یا اس سے کم نمبر حاصل کرنے والا طالب علم راسب تصور کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات اہل سنت بورڈز پاکستان کی جانب سے طلبہ و طالبات کی رہنمائی اور سہولت کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ یہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی جانب سے آفیشل طور پر جاری کردہ دستاویز نہیں ہیں، اس لیے ان میں کسی ممکنہ غلطی کا امکان موجود ہے۔
Frequently Asked Questions (FAQs)
When will the Tanzeem ul Madaris Annual Exams 2026 start for Boys?
The annual exams for Darse Nizami Boys under Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan will start on Saturday, 17 January 2026 to Thursday, 22 January 2026. All roll number slips will be delivered to your concerned madaris very soon, so students should stay in contact with their institute. The paper timing for all exams is from 9:00 AM to 12:00 PM. Students appearing in supplementary exams will be given additional time.
When will the Tanzeem ul Madaris Annual Exams 2026 start for Girls?
The annual exams for Darse Nizami Girls under Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan will start on Saturday, 7 February 2026 to Thursday, 12 February 2026. All roll number slips will be delivered to your concerned madaris very soon, so students should stay in contact with their institute. The paper timing for all exams is from 9:00 AM to 12:00 PM. Students appearing in supplementary exams will be given additional time.
Which classes and courses are included in the Tanzeem ul Madaris Date Sheet 2026?
The 2026 date sheet includes exams for Tajweed wa Qiraat, Mutawassitah, Aama 1, Aama 2, Khaasa 1, Khaasa 2, Aaliya 1, Aaliya 2, Alamiya 1, and Alamiya 2. For both boys and girls, all levels of Darse Nizami and Tajweed Qiraat programs are covered in the official schedule.
How can Students prepare if they are not fully ready for Tanzeem ul Madaris Exams?
Students who feel they are not fully prepared can study through Noorani Guide, which is recommended for quick and effective revision. Noorani Guide contains helpful material and past papers that make exam preparation easier. Students can also download PDF Past Papers from the provided links to improve their practice.
Where can students get roll number slips, past papers, and exam answer sheet formats?
All roll number slips for boys and girls will be sent directly to their registered madaris, so students should contact their madrasa administration. Past papers, Noorani Guide PDFs, and answer sheet samples are also available for download from Ahle Sunnat Boards Pakistan. These resources help students understand the exam pattern and prepare well before the exams begin.
How should students correctly fill the answer sheet in Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan examinations?
Students appearing in the annual or supplementary examinations of Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan must fill their answer sheets very carefully, as even a small mistake can make the copy suspicious. The copy number printed at the top should not be changed. The roll number must be written correctly in digits and then again in Urdu words without any cutting or overwriting. Students should clearly mark whether the exam is annual or supplementary, write both the Gregorian year (e.g., 2026) and Hijri year (e.g., 1447 AH), mention the correct paper number, paper title, and exam date exactly as given on the date sheet. All sections meant for invigilators, signatures, and marks must be left blank. Clear, neat, and accurate entries are essential to ensure proper evaluation and smooth examination results.
When will the Tanzeem ul Madaris Takhasus fil Fiqh wal Ifta (Mufti Course) Annual Exams 2026 be held?
Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan Takhasus fil Fiqh wal Ifta (Mufti Course) Annual Examinations 2026 for boys will begin on Saturday, 07 February 2026, and will continue until Thursday, 12 February 2026. The exam timing will be from 9:00 AM to 12:00 PM. Roll number slips will be dispatched to the respective Jamias and Madaris shortly, so students are advised to contact their institutions for collection. Please note that Takhasus examinations are not conducted for female students under Tanzeem ul Madaris.
What documents and stationery must a candidate bring?
The candidate must bring the original CNIC or B-Form along with the roll number slip every day of the exam.
Only permitted items are black or blue pen, pencil, eraser, sharpener, ruler, ink remover, and cardboard.
No other items are allowed in the examination hall.
Which items are strictly prohibited in the examination hall?
Books, notes, any written material, calculators/mini computers, and especially mobile phones are strictly prohibited.
Bringing prohibited items will result in disciplinary action.
If a mobile phone is recovered, the minimum punishment is confiscation of the phone and disqualification from exams for one year.
What are the requirements regarding photographs and reporting time?
Candidates must bring two recent passport-size photographs with name, father’s name, and roll number written on the back.
Photographs must be attested by the head of the institution and submitted at the exam center.
Candidates must enter the examination hall at least 30 minutes before the paper starts.
Answer sheets will be distributed 15 minutes before the exam.
What rules must be followed during the examination?
All fields on the answer sheet cover page must be filled carefully, correctly, and neatly.
The question paper will be given at the scheduled time; candidates must read all instructions and solve the paper silently.
The Superintendent or Assistant Superintendent may change seating arrangements during the exam.
Submitting the completed answer sheet to the concerned authority is the candidate’s responsibility.
What dress code and ethical rules apply to candidates?
Candidates must wear national Islamic dress (Shalwar Qameez) reflecting religious values.
Wearing pants, shirts, or inappropriate dress is prohibited and may lead to cancellation of the exam.
If a candidate receives the question paper (full or partial) via WhatsApp or any other means and fails to confidentially inform the head of the institution immediately, they may be disqualified for 1 to 5 years.
All candidates must read these instructions carefully and strictly follow them.
What are the passing criteria and minimum marks for Dars-e-Nizami Aama and Khasa levels?
According to Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan, students of Dars-e-Nizami Aama and Khasa must secure at least 33% marks in each paper as well as 33% overall to pass the examination. If a student fails to obtain the required marks in even one subject, they are declared unsuccessful. Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan applies this rule equally to both male and female students.
How does grading work in Aama, Khasa, Aaliya, and Alamiya examinations?
Under Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan, grading differs by level. In Aama and Khasa, students scoring 70% or above receive A Grade (First Division with Distinction), 60–69% receive B Grade, 45–59% receive C Grade, and 33–44% receive D Grade, while below 33% is considered fail.
In Aaliya and Alamiya, Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan awards Mumtaz Ma‘a Sharaf for 70% or above, Mumtaz for 60–69%, and Jayyid for 45–59%; marks below 45% result in failure.
What are the passing rules for Takhasus-fil-Fiqh in Tanzeem ul Madaris?
As per Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan, Takhasus-fil-Fiqh is only for male students and is not offered to female candidates. To pass, a student must obtain at least 50% marks in each paper and overall. Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan awards Mumtaz Ma‘a Sharaf at 70% or above, Mumtaz at 60–69%, Jayyid at 50–59%, while 49% or below is declared fail.
What is the minimum passing percentage for Aaliya and Alamiya levels, and what happens if a student fails one paper?
According to Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan, students appearing in Dars-e-Nizami Aaliya and Alamiya must obtain at least 45% marks in each individual paper as well as 45% overall to be declared successful. If a student scores less than 45% in even one subject, the result is considered fail (Rasib), regardless of the total marks. This passing rule of Tanzeem ul Madaris Ahl-e-Sunnat Pakistan applies equally to both male and female candidates.
6 thoughts on “Tanzeem ul Madaris Exam Date Sheet 2026 for Boys and Girls تنظیم المدارس ڈیٹ شیٹ”
H
g
Sir main ny pichi dfa almia awal k paper’s diye thy lakin es dfa abi tk meri slip jamia main nai ai admission b pory time py beja tah koi dost agar rehnmai frma dy to contact
apny jamiya sy rabta karan wohi kar skty hn
Aliyah awwal
1031
M A part 1