اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

Tanzeem ul Madaris Urgent Result Card Sanad | تنظیم المدارس ارجنٹ سند(رزلٹ کارڈ)

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے ارجنٹ سند (رزلٹ کارڈ) نکلوانے کا مکمل طریقہ کار

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

جن طلبہ و طالبات نے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے داخلہ بھیجا تھا، خواہ کسی بھی درجے کا، اگر انہوں نے تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان سے تجوید و قراءت، درسِ نظامی درجہ عامہ، درجہ خاصہ، درجہ شہادۃ العالیہ اور درجہ شہادۃ العالمیہ کا داخلہ بھیجا تھا اور ان کا رزلٹ آگیا ہے، تو درج ذیل طریقے کے مطابق ارجنٹ سند حاصل کی جا سکتی ہے۔

رزلٹ آنے کے بعد سند کب ملے گی؟

اگر آپ تمام کتابوں میں پاس ہیں تو جس سال آپ کا رزلٹ آیا، اس کے ایک سال بعد آپ کی سند تنظیم المدارس سے آئے گی۔

اگر آپ ارجنٹ سند لینے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو درج ذیل دستاویزات کے ساتھ درخواست دینی ہوگی۔

ارجنٹ سند حاصل کرنے کا طریقہ

جامعہ سے لیٹر ہیڈ حاصل کریں

آپ کو اپنے جامعہ سے لیٹر ہیڈ پر لکھوانا ہوگا، جس طرح نیچے آپ کو تصویر میں نظر آرہا ہے۔

اس میں آپ کو جامعہ کے ناظمِ اعلیٰ یا پرنسپل سے لکھوانا ہوگا کہ آپ کو کسی خاص درجے کی سند مطلوب ہے، اور ساتھ رول نمبر بھی لکھوانا ہوگا۔

تنظیم المدارس کے دفتر درخواست بھیجیں

پھر آپ کو تنظیم المدارس کے دفتر خود جانا ہوگا یا کسی کورئیر سے بھیجنا ہوگا۔

درخواست کے ساتھ درج ذیل چیزیں شامل کریں:

  • جامعہ کا لیٹر ہیڈ
  • اپنے شناختی کارڈ کی ایک عدد فوٹو کاپی
  • 500 روپے فیس
  • شہادۃ العالمیہ سال دوم کی ایک عدد فوٹو کاپی

فیس جمع کروانے کا طریقہ

فیس 500 روپے آپ اپنے قریبی یوبی ایل بینک میں یا جاز کیش / ایزی پیسہ سے دے سکتے ہیں۔

تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کا یو بی ایل اکاؤنٹ نمبر

0161-200636452

IBAN:

PK76UNIL0109000200636452

فیس بینک کے ذریعے جمع کرواتے وقت بینک مینیجر سے بینک چالان فارم حاصل کرکے عام بینک ڈپازٹ کے طریقہ کار کے مطابق فیس جمع کی جا سکتی ہے۔

فیس جمع کروانے کے بعد اصل رسید حاصل کرنا اور اسے درخواست کے ساتھ لگانا ضروری ہے۔

ضروری دستاویزات

ارجنٹ سند کے لیے درخواست دیتے وقت درج ذیل دستاویزات لازمی ساتھ لگائیں۔

  1. جامعہ کے لیٹر ہیڈ پر ناظمِ اعلیٰ یا پرنسپل کی درخواست۔
  2. رول نمبر۔
  3. شناختی کارڈ کی ایک عدد فوٹو کاپی۔
  4. 500 روپے فیس کی اصل رسید۔
  5. شہادۃ العالمیہ سال دوم کی ایک عدد فوٹو کاپی۔

Who is eligible to apply for an urgent result card (Asnad) from Tanzeem ul Madaris?

Students who have previously enrolled with Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan in any level—Tajweed & Qira’at, Dars-e-Nizami (General, Khasa, Shahadah Alia, or Shahadah Alamia)—and have already received their result can apply for an urgent result card.

When is the regular certificate (Asnad) issued?

If a student passes all subjects, the regular Asnad is issued one year after the result date.

What documents are required for an urgent Asnad application?

Applicants must submit:
A letter on your institution’s letterhead from the Principal or Nazim-e-Aala requesting the urgent Asnad, mentioning your specific level and roll number.
A copy of your CNIC/ID card.
A copy of Shahadah Alamia (Year 2) certificate.
Payment of PKR 500 via UBL bank, JazzCash, or EasyPaisa.

Where should the application be submitted?

Applications can be submitted in person at the Tanzeem ul Madaris office or sent via courier along with all required documents and a payment receipt.

What is the UBL account information for payment?

The fee can be paid through UBL Bank by obtaining a bank challan form from the bank manager, similar to any regular bank deposit process. The Tanzeem-ul-Madaris UBL account number is 0161-200636452, and the IBAN is PK76UNIL0109000200636452. After payment, it is essential to collect and attach the original receipt with the application.

Is there any guide to help with the urgent Asnad application process?

Yes, a complete instructional video is available from Tanzeem ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan for urgent Asnad applications.

4 Responses

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *