کنز المدارس داخلہ 2025 کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ ، کنز المدارس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلہ فارم کیسے پُر کریں، درس نظامی کورس

کنز المدارس بورڈ کا تعارف
کنز المدارس دعوت اسلامی سے وابستہ وفاقی دینی تعلیمی بورڈ ہے، جس کی بنیاد 27 اپریل 2021ء کو رکھی گئی۔
دعوت اسلامی نے یہ ایک ایسا زبردست بورڈ بنایا ہے جو مودجوہ جنریشن کے لیے تعلیمی و اخلاقی و تمدنی اعتبار سے بڑا مفید ثابت ہوگا
یہ ایک ایسا بورڈ ہے جو ایک یونیک نصاب کے ساتھ عصر حاضر میں بے مثال ہے ،جو اپنے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کرام کو ڈبل ایم اے اسلامیات کی سند جاری کرتا ہے
ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کی جانب سے ممکنہ صورت میں ان طلبہ کو اچھے سے اچھا رزق معاش و جاب وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے
اور الگ الگ نصاب وپیٹرن کے الگ اوقات کار میں مختلف امتحانات دینے کا مسئلہ ایک طرف ۔۔۔۔
اب بآسانی جامعۃ المدینہ میں پڑھنے والا طالب علم مکمل نصابی کتاب کو مطمئن ہوکر پڑھتا ہے پھر اس کے سکون کے ساتھ اچھے انداز پیپرز دیکر اچھے انداز گرو کرسکتا ہے اور دین کی خدمت کرسکتا ہے
اور کئی سرکاری اداروں میں اپنی دینی و دنیاوی خدمت سر انجام دے سکتا ہے۔۔۔
براہ کرم ویڈیو دیکھیں
آج، ہم دعوت اسلامی کے کنز المدارس بورڈ میں داخلہ (درخواست) جمع کرانے کے عمل میں آپ کی رہنمائی کریں گے۔ چاہے آپ طالب علم ہو۔ (لڑکے یا لڑکیاں)
:ان ہدایات پر عمل کریں
لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلہ فارم جمع کرنے کا طریقہ
نمبر ۱۔ فارم ڈاؤن لوڈ کریں
پہلا مرحلہ داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنا ہے۔
:طلبہ للبنین کے داخلہ فارم
درس نظامی اور تخصصات (مفتی کورس) داخلہ فارم
:کلیات الشریعہ طلبہ للبنین کے داخلہ فارم
:طالبات للبنات کے داخلہ فارم
درس نظامی داخلہ فارم
کلیات الشریعہ لڑکیوں کے داخلہ فارم
حفظ ناظرہ میں داخلہ لینے والی طالبات للبنات
نمبر ۲۔ فارم پرنٹ کریں
اگر آپ کو پرنٹ فارمیٹ میں فارم ملتا ہے، تو یقینی بنائیں کہ یہ واضح اور پڑھنے کے قابل ہے۔ کسی بھی گمشدہ حصے یا غلطیوں کی جانچ کریں۔
نمبر ۳۔ فارم ُپر کریں۔
فارم ُپرکرتے وقت ان ہدایات پر عمل کریں۔
ذاتی معلومات: طالب علم کے بارے میں درست تفصیلات فراہم کریں۔
پاسپورٹ سائز کی تصویر: گوند کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص جگہ پر پاسپورٹ سائز کی حالیہ تصویر منسلک کریں۔ براہ کرم اسٹیپلر کا استعمال نہ کریں۔
پرنسپل کے دستخط: پرنسپل فارم کی مخصوص جگہ پر دستخط اور سٹیمپ لگائیں گے۔
جامعہ/مدرسہ سٹیمپ: تصویر پر جامعہ (پرنسپل/ ناظم اعلی) سٹیمپ لگائیں گے۔
سٹیپلنگ: دستاویزات کو محفوظ کرنے کے لیے سٹیپلر کا ایک پن استعمال کریں۔
طالبات (للبنین) کا داخلہ: طالبات کے لیے، دستخطوں اور تصاویر کی درست جگہ کو یقینی بناتے ہوئے، اسی عمل پر عمل کریں۔
داخلہ شیڈیول برائے سالانہ امتحان 2026ء
کنز المدارس بورڈ (طلبہ و طالبات)
شعبہ امتحانات، کنز المدارس بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2026ء کے لیے طلبہ و طالبات کے داخلہ جات کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام طلبہ و طالبات اپنے درجات کے مطابق مقررہ تاریخوں اور فیس کے ساتھ امتحانی داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
داخلہ جمع کروانے کی مدتیں
داخلہ جات درج ذیل تین مدتوں میں جمع کروائے جا سکتے ہیں
- پہلی مدت: 10 ستمبر 2025 تا 30 ستمبر 2025
- دوسری مدت: 01 اکتوبر 2025 تا 07 اکتوبر 2025
- تیسری مدت: 08 اکتوبر 2025 تا 13 اکتوبر 2025
اضافی مہلت
داخلہ فارم 14 اکتوبر 2025 تا 31 اکتوبر 2025 تک بھی جمع کروایا جا سکتا ہے۔ اس صورت میں تیسری مدت کی فیس کے ساتھ یومیہ 50 روپے جرمانہ بھی لاگو ہوگا۔
اس تاریخ کے بعد کوئی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
طلبہ کے لیے داخلہ فیس
| (روپے) تیسری مدت | (روپے) دوسری مدت | (روپے) پہلی مدت | درجہ |
|---|---|---|---|
| 1000 | 800 | 600 | دورہ تجوید ، متوسطہ اول تا سوم |
| 1800 | 1400 | 1000 | عامہ اول و دوم |
| 2400 | 1800 | 1200 | خاصہ اول و دوم |
| 3100 | 2300 | 1500 | عالیہ اول و دوم |
| 4200 | 3200 | 2200 | عالمیہ اول و دوم |
| 4700 | 3700 | 2500 | تخصص اول و دوم |
رابطہ برائے طلبہ
Email: examination.male@kanz-ul-madaris.org
پتہ: شعبہ امتحانات، کنز المدارس بورڈ، ایوب کالونی نمبر 01، گلی نمبر 04، سابقہ انمول بلڈنگ، جھنگ روڈ، فیصل آباد۔
طالبات کے لیے داخلہ فیس
| (روپے) تیسری مدت | (روپے) دوسری مدت | (روپے) پہلی مدت | درجہ |
|---|---|---|---|
| 1000 | 800 | 600 | دورہ تجوید ، متوسطہ اول تا سوم |
| 1800 | 1400 | 1000 | عامہ اول و دوم |
| 2400 | 1800 | 1200 | خاصہ اول و دوم |
| 3100 | 2300 | 1500 | عالیہ اول و دوم |
| 4200 | 3200 | 2200 | عالمیہ اول و دوم |
| 4700 | 3700 | 2500 | تخصص اول و دوم |
رابطہ برائے طالبات
Email: examination.female@kanz-ul-madaris.org
پتہ: پانچواں فلور، مکتبۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی)، گنج بخش، بانوے-چھ-آر روڈ، داتا دربار مارکیٹ، لاہور۔


اہم ہدایات
- طلبہ و طالبات اپنے فارم مقررہ مدت کے اندر جمع کروائیں۔
- لیٹ فیس کے ساتھ فارم صرف 31 اکتوبر 2025 تک ہی قابلِ قبول ہوں گے۔
- تمام درخواستیں سوفٹ ویئر کے ذریعے جمع کروائی جائیں گی۔
- امتحانی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر فارم مسترد کیا جا سکتا ہے۔
شرائط امتحان (ضروری دستاویزات)
نمبر ۱۔ درجہ ابتدائیہ ( گریڈ 6 ) میں رجسٹریشن کے وقت امیدوار کی عمر کم از کم 9 سال، متوسطہ اول (مڈل پارٹ 1) میں کم از کم 10 سال،متوسطہ دوم (مڈل پارٹ 2 ) میں کم از کم 11 سال، اور عامہ اول (میٹرک پارٹ 1) میں کم از کم عمر 12 سال ہو نا ضروری ہے۔۔
نمبر ۲۔ پہلی مرتبہ امتحانی داخلہ فارم ارسال کرنے پر فارم کے ساتھ اُمید وار کے شناختی کارڈ/ میٹرک کی سند /اسکول کے نتیجہ کار ڈ/بےفارم / برتھ سرٹیفکیٹ
ایفیڈ یوٹ (وکیل کی طرف سے جاری کردہ تاریخ پیدائش کا حلف نامہ ) میں سے کسی ایک کی کاپی کالف ( منسلک ) ہو نا ضروری ہے۔
نمبر ۳۔ امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ گزشتہ درجہ کے پاس کردہ امتحان کے نتیجہ کارڈ کی فوٹو کاپی / ویب سائٹ کے الیکٹرانک رزلٹ کی فوٹو کاپی ضرور منسلک کیجئے۔
نیز عامہ اول کے امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ متوسطہ دوم یا مڈل پاس کا ثبوت لف کرناضروری ہے۔
نوٹ : دیگر دینی بورڈز سے گزشتہ درجہ پاس کرنے کی صورت میں نتیجہ کارڈ کی فوٹو کاپی کا متعلقہ بورڈ سے تصدیق شدہ ہو نا اور بورڈ سے این او سی لے کر امتحانی
داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کرنا ضروری ہے۔
درسِ نظامی اور تخصصات کے طلبہ/طالبات امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ گذشتہ درجہ (عامہ/خاصہ/عالیہ/عالمیہ وغیرہ) کے رزلٹ کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ تحفیظ القرآن کے طلبہ/طالبات امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ تکمیلِ حفظ کا تصدیق نامہ، متعلقہ ادارے سے جاری کردہ حفظ کی سند کی فوٹو کاپی منسلک کریں۔ تجوید و قراءت کے طلبہ امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ تکمیلِ تجوید و قراءت کا تصدیق نامہ منسلک کریں۔
نمبر ۴۔ امتحانی داخلہ فارم پر امیدوار اپنی ایک عدد پاسپورٹ سائز کی حالیہ تصویر چسپاں کرے۔
نوٹ: اسٹیپلر کے ذریعے منسلک کردہ تصویر قابل قبول نہیں ہے نیز چسپاں کرنے کے بعد تصویر پر ادارہ کی مہر اور پر نپل کے دستخط ثبت ہو نالازمی ہے۔ نیز خاص چہرے پر مہر یا دستخط ثبت نہ ہوں۔
نمبر ۵۔ امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کردہ تمام تر دستاویزات (مثلاً تاریخ پیدائش کا ثبوت / گزشتہ درجہ کا نتیجہ کار ڈ وغیرہ) کی پشت پر پرنسپل کے دستخط اور
متعلقہ ادارے کی مہر ثبت کرنا لازمی ہے۔
نوٹ: ضمنی امتحان کے لئے امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ کسی بھی طرح کی دستاویزات منسلک کرنا ضروری نہیں ہے۔
نمبر ۶۔ امتحانی داخلہ فیس پرنسپل کو جمع کروا کر فہرست امیدواران براۓ امتحانی داخلہ فارم اورفیس کے فارم کے ساتھ دستخط ضرور ثبت کریں۔ تاکہ فیس جمع کروانے کا ثبوت پرنسپل اور شعبۃ الامتحانات كنز المدارس بورڈ کے پاس محفوظ ہو جائے، بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری امید وار پر عائد ہو گی۔
نوٹ: پرنسپل کے لئے ضروری ہے کہ ” فہرست امیدواران برائے امتحانی داخلہ فارم + فیس” کے فارم پر فقط فیس جمع کروانے والے امیدواران کے نام اور دستخط ثبت کروائے اور آخر میں تمام کا مجموعہ یعنی کل رقم برائے فیس کو مکمل تفتیش کے بعد درج کرے تاکہ کمی بیشی کا احتمال ختم ہو جائے اور بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔
نمبر ۷۔ فیس بوگس ( جعلی ) ثابت ہونے کی صورت میں اُمید وار کا نتیجہ منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ تادیبی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ مثلا ” فہرست امیدواران
برائے امتحانی داخلہ فارم + فیس میں ایک امیدوار کی فیس کو دوسرے امیدوار کے لئے بھی شمار کر لینا۔ ایک ڈپازٹ سلپ کو 2 امیدواروں کے لئے استعمال کرنا وغیرہ۔
نمبر ۸۔ فیس کی رقم شعبہ الامتحانات کنز المدارس بورڈ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانا لازمی ہے۔ منی آرڈر کے ذریعہ فیس ارسال کرنے ، اسی طرح امتحانی داخلہ
فارم کے ساتھ فیس منسلک کرنے یا شعبہ الامتحانات کنز المدارس بورڈ کے دفتر میں آکر براہ راست فیس جمع کروانے کی اجازت نہیں ہے۔
نمبر ۹۔ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں امتحان شروع ہونے سے دس دن قبل شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے دفتر میں بذریعہ پرنسپل رابطہ کیجئے، بصورتِ دیگرتمام ترذمہ داری اُمیدوار پر عائد ہو گی۔
نمبر ۱۰۔ امتحانی داخلہ فارم تمام تر تقاضوں اور لوازمات کے ساتھ پُر کر کے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرنا ضروری ہے امتحانی داخلہ فارم کا کوئی کالم خالی/نامکمل چھوڑا/صحیح پُر نہ کیا یا دستاویزات نا مکمل ہوئیں تو امتحانی داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
نمبر ۱۱۔سالانہ امتحان شروع ہونے سے ایک ماہ قبل تک مرکزِ امتحان تبدیل کروایا جا سکتا ہے اس کے بعد مرکزِ امتحان تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
نمبر ۱۲۔ امتحانی داخلہ فارم کی تمام شرائط بغور پڑھ کر اُمیدوار کا دستخط کرنا لازمی ہے۔ امتحانی داخلہ فارم پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں امتحانی داخلہ فارم مستردکر دیا جائے گا۔
نمبر ۱۳۔سالانہ امتحان میں جو طلبہ /طالبات امتحانی داخلہ فارم جمع نہ کروا سکے ان کو ضمنی امتحان میں امتحانی داخلہ فارم جمع کروا کر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

فارم ُپر کرنے کی ھدایات
نمبر 1. فارم کے تمام کالم نیلے بال پین کے ساتھ خوشخط اور واضح پر کیجئے۔ امتحانی داخلہ فارم کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش کے کالمز کوُپر کرنے کے بعد درستی
کرنے کی اجازت نہیں ہے لفظ کو کاٹ کر درست کیا یا وائٹنر سے مٹا کر دوبارہ تحریر کیا تو امتحانی داخلہ فارم مستر د کر دیا جائے گا۔
نمبر 2. اس فارم کے دائیں طرف دیئے گئے (طلبہ) تصویر کے خانے میں اپنی حالیہ (1) عدد پاسپورٹ سائز کی تصویر چسپاں کیجئے۔طالبات اس خانے میں اپنے دستخط کریں گی۔
نمبر ۳۔ درجہ کے سامنے درجے کا پورا نام مثلاً متوسطہ سال دوم / عامہ سال اول درج کیجئے اسی طرح رجسٹریشن نمبر جاری ہونے کی صورت میں رجسٹریشن نمبر درج کیجئے۔
نمبر ۴۔ نام و ولدیت کے سامنے وہ نام درج کیجئے جو آپ کے شناختی کارڈا میٹرک کی سند / اسکول کے نتیجہ کارڈ ”ب ” فارم / برتھ سرٹیفکیٹ پر درج ہے۔ اس کے ساتھ
ذاتی طور پر کئے گئے اضافی نام مثلا محمد ، رضا، عطاری، قادری، نقشبندی، لقب، کنیت وغیرہ تحریر نہ کیجئے۔
نمبر ۵۔ تاریخ پیدائش کے سامنے اپنی اس تاریخ پیدائش کا اندراج کیجئے جو آپ کے شناختی کارڈ/ میٹرک کی سند/ اسکول کے نتیجہ کار ڈ/ “ب” فارم / برتھ سرٹیفکیٹ پر درج ہے۔
نمبر ۶۔ ہر درجے کے لیے جو عمر متعین کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے وقت اس عمر کا پورا ہونا ضروری ہے۔ جیسے عامہ سال اول کے لیے 12 سال عمر ہو نا ضروری ہے تو اب رجسٹریشن کے وقت اُمیدوار کی عمر 12 سال مکمل ہو چکی ہو اور 13 ویں سال میں اُمید وار داخل ہو چکا ہو۔
نمبر۷۔ نام و پتہ ادارہ (جہاں سے گذشتہ درجہ کا امتحان دیا) میں امتحانی سینٹر کا نام تحریر نہ کریں بلکہ ادارہ کا نام درج کیجئے۔
نمبر۸۔ دستخط اُمیدوار کے سامنے (شناختی کارڈ ہونے کی صورت میں) اپنے وہ دستخط ثبت کیجئے ، جو آپ کے شناختی کارڈ پر ثبت ہیں۔
نمبر۹۔ فارم کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات اس انداز میں منسلک کیجئے کہ صفحہ نمبر 1 کی پشت (یعنی صفحہ نمبر (2) پر اسٹیپلر کی ایک ہی پن استعمال کرتے ہوئے تمام
دستاویزات منسلک ہو جائیں۔
امتحانی داخلہ فارم کے حوالے سےپرنسپل کے لئے چند ہدایات
نمبر۱۔ فارم پُر کروانے سے قبل فارم پر درج شرائط و ہدایات ضرور پڑھ لیجئے اور طلبہ/طالبات کو بھی اس کی تاکید کریں۔ زیادہ بہتر یہ ہے کہ طلبہ/طالبات کو فارم کی تمام ہدایات اچھی طرح سمجھا دی جائیں اور فارم کو پُر کرنے کا طریقہ بتا دیا جائے۔
نمبر۲۔ فارم صرف اور صرف نیلے بال پین سے پُر کروائیے تاکہ اگر بالفرض فارم گیلا ہو تو روشنائی مٹ نہ سکے۔ کسی بھی دوسری روشنائی سے پُر کردہ فارم مسترد کیا جا سکتا ہے۔
نمبر ۳۔ اس بات کی تصدیق کر لیجئے کہ طلبہ/طالبات نے نام و ولدیت کے اسپیلنگ اپنی دیگر سرکاری دستاویزات (شناختی کارڈ، ب فارم، میٹرک کی سند وغیرہ) کے مطابق درست تحریر کئے ہیں۔
نمبر ۴۔ طلبہ/طالبات کو تاکید فرما دیجئے کہ امتحانی داخلہ فارم کے نام، ولدیت اور تاریخِ پیدائش کے کالمز میں وائٹنراستعمال نہ کریں اور نہ ہی الفاظ کی درستی کریں۔
نمبر ۵۔ فارم کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات ضرور منسلک کروائیے۔ یاد رہے کہ تمام تر منسلک دستاویزات کی پُشت پر پرنسپل کے دستخط اور متعلقہ ادارے کی مہر کا ثبت ہونا لازمی ہے۔
نمبر ۶۔ امتحانی فیس کی رقم کنز المدارس بورڈ پاکستان کے جاری کردہ اکاؤنٹ میں جمع کروائیے۔
نمبر ۷۔ فیس کی رقم جمع کروانے کے بعد رسید کی اصل کاپی شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ ارسال کر دیجئے جبکہ اس کی فوٹو کاپی/تصویر اپنے پاس محفوظ کر لیجئے۔
ایچ ای سی سے معادلہ سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ
Kanzul Madaris Admission Form 2025 – FAQs
What is Kanzul Madaris International?
Kanzul Madaris International is an Ahle Sunnat educational board in Pakistan, established under Dawat-e-Islami in April 2021. It provides a unique curriculum, offering Dars-e-Nizami courses, Tajweed, Hifz, and specializations (Takhassus) for both boys and girls. Graduates also receive equivalence up to Double M.A. in Islamic Studies, recognized in many academic institutions.
How can I apply for Kanzul Madaris Admission 2025?
To apply for Kanzul Madaris admission 2025, students (male & female) must:
Download the admission form from the official Kanzul Madaris website.
Print the form and fill it with accurate details.
Attach required documents (ID card, birth certificate, result card, etc.).
Paste a recent passport-size photograph (without using a stapler).
Get the form signed and stamped by the principal/Markaz.
Submit the form before the last admission date.
What courses are offered in Kanzul Madaris International?
Kanzul Madaris offers a wide range of Islamic and academic courses including:
Dars-e-Nizami (from Tajweed to Aalim & Mufti course)
Hifz-ul-Quran & Nazira
Takhassus (Specialization) in Fiqh and Ifta
Kulliyat-us-Shariah (for boys & girls)
Short Islamic courses & certifications
What is the last date to submit Kanzul Madaris Admission Form 2025?
The admission schedule for Kanzul Madaris 2025 Annual Examination is:
First Phase: 10 Sept – 30 Sept 2025
Second Phase: 01 Oct – 07 Oct 2025
Third Phase: 08 Oct – 13 Oct 2025
Extended Deadline: 14 Oct – 31 Oct 2025 (with Rs.50 daily late fee)
📌 After this date, no admission forms will be accepted.
What is the admission fee for Kanzul Madaris 2025?
The fee depends on the grade/course. For example:
Dawra-e-Tajweed to Mutawassita (600 – 1000 PKR)
Aama & Khasa (1000 – 2400 PKR)
Aaliya & Aalimiyah (1500 – 4200 PKR)
Takhasus (2500 – 4700 PKR)
(Separate fee schedule is available for boys & girls).
What documents are required with the admission form?
Students must attach:
Copy of CNIC / B-Form / Birth Certificate
Previous exam result card (attested)
Passport-size photograph (with official stamp)
Age verification affidavit (if required)
Hifz/Tajweed completion certificate (for relevant courses)
Can girls also apply for Kanzul Madaris admission?
Yes. Separate admission forms for female students (طالبات للبنات) are available. Girls can enroll in Dars-e-Nizami, Hifz, Tajweed, and Shariah courses, with official campuses under Dawat-e-Islami’s supervision.
Is Kanzul Madaris degree recognized?
Yes. Kanzul Madaris International provides recognized Islamic degrees, equivalent up to Double MA in Islamic Studies. Many students also receive job and career support through Dawat-e-Islami after graduation.
How can I contact Kanzul Madaris for admission help?
For Male Students:
📧 Email: examination.male@kanz-ul-madaris.org
📍 Address: Ayub Colony No.1, Jhang Road, Faisalabad.
For Female Students:
📧 Email: examination.female@kanz-ul-madaris.org
📍 Address: 5th Floor, Maktaba-tul-Madina, Gunj Bakhsh Road, Lahore.